138

پاکستان میں زرعی شعبے کی ترقی کے لیے چائنہ ہر لحاظ سے مدد فراہم کر رہا ہے

پاکستان میں زرعی شعبے کی ترقی کے لیے چائنہ ہر لحاظ سے مدد فراہم کر رہا ہے

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف ) چائنہ کے ایک وفد نے پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل ،اسلام آباد کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران انہوں نے ڈاکٹر محمد عظیم خان، چئیرمین پی اے آر سی سے ملاقات کی۔ چئیرمین پی اے آر سی نے پاکستان میں زراعت کے مختلف منصوبہ جات میں چائنہ کی مدد کو بہت سراہا۔




پاکستان میں زرعی شعبے کی ترقی کے لیے چائنہ ہر لحاظ سے مدد فراہم کر رہا ہے

انہوں نے چائنہ کے وفد کو پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے بارے میں بریف کیا۔ انہوں نے کونسل کی پلانٹ سائنسز،قدرتی وسائل، حیوانیاتی علوم، زرعی اور سوشل سائنس کے شعبہ جات میں کارکردگی کے بارے میں بھی بتایا۔




اس موقع پر دونوں ممالک کے اعلی عہدیداران نے پاکستان میں زراعت کی مزید ترقی اور پیداوار میں بڑھوتی کے حوالے سے بات چیت کی۔ چائنیز وفد نے بین الاقوامی اداروں کے اشتراک سے پی اے آر سی کی ملک میں زراعت کی ترقی کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔




چائنہ کے وفد نے دونوں ممالک کے زراعت کے میدان میں کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بھی تعریفی کلمات ادا کیے۔ چائنہ کے وفد کے پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے ذیلی ادارے برائے زرعی تحقیق، قومی زرعی تحقیقاتی مرکز کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے زرعی تحقیق کے مختلف شعبوں میں کی جانے والی تحقیق میں گہری دلچسپی ظاہرکی




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں