132

بلڈنگ قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے سی ڈی اے نے پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائیٹز کا تفصیلی سروے شروع

بلڈنگ قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے سی ڈی اے نے پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائیٹز کا تفصیلی سروے شروع

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف ) سی ڈی اے کے بلڈنگ کنٹرول سیکشن II- کی طرف سے اسلام آباد کی مختلف ہاؤسنگ سوسائٹیز میں کئے جانے والے فیلڈ آپریشن کے نتیجے میں سی ڈی اے کے پاس منظوری کے لیے جمع کرائے جانے والے بلڈنگ پلان کی تعداد میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے




اور ان ہاؤسنگ سوسائٹیز کے مکینوں کی ایک بڑی تعداد اپنے گھروں اور کمرشل بلڈنگز کے پلان کی منظوری کے لیے سی ڈی اے سے رابطہ کر رہی ہے۔اسلام آباد میں بلڈنگ قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے سی ڈی اے نے پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائیٹز کا تفصیلی سروے شروع کر رکھا ہے




جس کے تحت سی ڈی اے کے بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی پر آپریشن کر کے متعدد رہائشی اور کمرشل بلڈنگز کو سر بمہر کیا گیاہے ان بلڈنگز میں نان کنفرمنگ استعمال والی عمارات بھی شامل ہیں۔ اس فیلڈ آپریشن کا بنیادی مقصد پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے رہائشی اور کمرشل عمارات کے الاٹیز کو




سی ڈی اے کے بلڈنگ قوانین کے تحت اپنے بلڈنگ پلان کی سی ڈی اے سے منظوری کی ترغیب دینا ہے۔ اس آپریشن کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے نہ صرف بلڈنگ پلان کی منظوری کے لیے سی ڈی اے سے رجوع کیا ہے بلکہ لوگوں نے رضا کارانہ طور پر اپنی عمارات میں کی گئی بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزیوں کو از خود ختم بھی کر رہے ہیں۔




عوام الناس کو بہترین سروسز مہیا کرنے کے لیے سی ڈی اے کی موجودہ انتظامیہ نے بلڈنگ کنٹرول سیکشن II- کو اپ گریڈ کرتے ہوئے نہ صرف مزید سٹاف مہیا کیا ہے بلکہ دیگر مطلوبہ وسائل بھی فراہم کئے ہیں




تاکہ عوام الناس کو معیاری خدمات دی جا سکیں۔ اس ضمن میں بلڈنگ کنٹرول سیکشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پورے اسلام آباد میں جہاں بلڈنگ قوانین پر موئثر عملدرآمد کو یقینی بنائے وہاں یکساں بلڈنگ پیرامیٹرز کو بھی یقینی بنائے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں