223

نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں جامع مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں جامع مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

اسلام آباد( فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف)نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں جامع مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا سنگ بنیاد کی تقریب میں سیکرٹری نیشنل پریس کلب انوررضا،سیکرٹری فنانس صغیر چوہدری،ممبران گورننگ باڈی،اراکین پریس کلب،آبر اور رحمتہ للعلمیں فاونڈیشن کے





عہدیداران ابو بکر اور خوداما الجبورے نے شرکت کی نیشنل پریس کلب اور آبر فاؤنڈیشن کے درمیان مسجد کی تعمیر کے معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے نیشنل پریس کلب کے سیکرٹری انور رضا نے کہا کہ میری دلی خواہش تھی





کہ ممبران کے لئے خوبصورت جامع مسجد تعمیر کی جائے تاکہ اسکا ثواب بھی اپنے مرحوم والدین کو پہنچے جبکہ ممبران نیشنل پریس کلب کی نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے مناسب جگہ نہ ہونے کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا





اس پریشانی کے ازالے کیلئے ممبران کی دعاؤں اور باڈی کی محنتوں سے آج جامع مسجد کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے،جس کی تعمیر چھ ماہ کے دورانیہ میں مکمل کر لی جائے گی،انور رضا نے نیشنل پریس کلب کی





ڈویلپمنٹ کمیٹی کے چیئر مین عبدالخالق بٹر کی خدمات کو بھی سراہا جبکہ اس معاہدے کی تکمیل کیلئے آبر اور رحمتہ للعلمیں فاؤنڈیشن کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔









اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں