125

ڈی پی او اسد سرفراز کی سرکل آفیسران، تمام ایس ایچ اوز اور تفتیشی آفیسران کے ساتھ انسداد جراٸم کے حوالے سے خصوصی میٹنگ

ڈی پی او اسد سرفراز کی سرکل آفیسران، تمام ایس ایچ اوز اور تفتیشی آفیسران کے ساتھ انسداد جراٸم کے حوالے سے خصوصی میٹنگ

ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سٹی رپورٹر ) ڈی پی او اسد سرفراز کی سرکل آفیسران، تمام ایس ایچ اوز اور تفتیشی آفیسران کے ساتھ انسداد جرائم کے حوالے سے خصوصی میٹنگ۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او اسد سرفراز نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ ان کےتھانہ کے جتنے بھی مجرمان اشتہاری A اور B کیٹگری کے ہیں




ان کو جلدازجلد گرفتارکریں جو مجرمان اشتہاری بیرون ملک فرار ہیں انکی گرفتاری کے لیے ریڈ ورانٹ حاصل کریں۔سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں۔زیر تفتیش مقدمات اور سائلین کی طرف سے درخواست ہائی جو موصول ہوئے ہیں ان کو بروقت یکسو کریں۔




تھانہ کی حوالات میں غیر قانونی طور پر کسی بھی شخص کو حراست میں نہ رکھیں قانون پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنائیں۔پنڈنگ چالان ہائی اور مقدمات کی یکسو میں ہرگز کوتاہی برداشت نہیں۔ جرائم پیشہ عناصر منشیات فروشوں، رسہ گیروں، قماربازوں اور مجرمانہ ذہین کے افراد موٹر سائیکل چور و ڈکیت اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف زیادہ سے زیادہ کاروائیاں کریں۔




زیر تفتیش مقدمات میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کریں اور کسی گنہگار کے ساتھ ہرگز رعایت نہ برتی جائے۔ ڈی پی او نے کہا کہ پولیس اپنی کارکردگی مزید بہتر کرئے اور عوام کو پرامن ماحول فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرئے کیونکہ لوگوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے




اور جرائم کو روکنا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔انہوں نے میٹنگ کے آخر میں کہا کہ گشت کے دوران مشکوک گاڑیوں اور موٹرسائیکل سواروں کی سنیپ چیکنگ کو ضروری بنائیں اور سڑیٹ کرائم کے خاتمہ کے لیے ڈٹ جائیں کیونکہ ہم نے ڈیرہ غازیخان کو ہرحال میں کرائم فری ضلع بنانا ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں