120

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن مدثر ریاض ملک نے آر پی او عمران احمر کے ہمراہ تحصیل تونسہ کا دورہ

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن مدثر ریاض ملک نے آر پی او عمران احمر کے ہمراہ تحصیل تونسہ کا دورہ

ڈیرہ غازیخان (محمد فیض سٹی رپورٹر ) کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن مدثر ریاض ملک نے آر پی او عمران احمر کے ہمراہ تحصیل تونسہ کا دورہ کیا۔ڈی پی او اسد سرفراز اور دیگر افسران موجود تھے۔کمشنر نے خیبر پختونخواہ اور پنجاب کی بین الصوبائی چیک پوسٹ ترنمن کا بھی دورہ کیا۔





انہوں نے ترنمن چیک پوسٹ پرسیکورٹی اور چیکنگ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔کمشنر نے محرم الحرام کے دوران ترنمن چیک پوسٹ پر سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کئے ڈی پی او اسد سرفراز نے ترنمن چیک پوسٹ پر چیکنگ بارے بریفنگ دی کمشنر ڈیرہ غازیخان مدثر ریاض ملک نے تحصیل صدر ہسپتال تونسہ کا بھی دورہ کیا اور محرم الحرام کے




ایام میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرنے کے احکامات جاری کئے انہوں نے کہا کہ ہسپتال ایمرجنسی کے لئے دس مزید بیڈ لگائے جائیں کمشنر مدثر ریاض ملک نے ایم ایس ڈاکٹر طاہر حسین کو ضروری ادویات کی وافر مقدار میں موجودگی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں





انہوں نے کہا کہ اس میں غفلت اور سستی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ کمشنر مدثر ریاض ملک نے تحصیل تونسہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا اور منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن مدثر ریا ض ملک نے این 55تا ڈونہ راستہ گھا لی زیر تعمیر روڈ کا بھی معائنہ کیا ،پانچ کلو میٹر روڈ کی کشادگی اور بہتری کے منصوبہ پر ساڑھے چھ کروڑ روپے




خرچ ہوں گے اور منصوبہ کو چھ ما ہ کے اندر مکمل کیا جا ئے گا ایکسئین ہا ئی ویز عمیر لطیف نے تونسہ سٹی روڈ و دیگر سٹرکوں کی تعمیر کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تونسہ نوید حسین دیرتھ اور ڈی ایس پی تونسہ سعادت علی چوہان ، سی ای او صحت ڈاکٹر خلیل احمد ، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ و فنا نس عبید الرشید ،ایکسئین ہا ئی ویز عمیر لطیف ودیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں