142

چھ ستمبر کو ریسکیوسٹیشنز پر شہداءکی بلندی درجات اور وطن کی ترقی و کامرانی کیلئے دعائیہ تقاریب

چھ ستمبر کو ریسکیوسٹیشنز پر شہداءکی بلندی درجات اور وطن کی ترقی و کامرانی کیلئے دعائیہ تقاریب

ڈیرہ غازیخان (محمد فیض سٹی رپورٹر)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے کہا ہے کہ شہداءنے اپنی جانوں کی قربانی دے کر مادرِ وطن کے چمن کو سیراب کیا۔انہوں نے کہا کہ چھ ستمبر کو ریسکیوسٹیشنز پر شہداءکی بلندی درجات اور وطن کی ترقی و کامرانی کیلئے





دعائیہ تقاریب منعقد کی جائیں گی جہاں پاک فوج اور پولیس کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا انہوں نے یہ بات اس سلسلے میں سنٹرل سٹیشن پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی




جس میں ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں، ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسرز محمد اختر بھٹہ، حسنین رضا ،کنٹرول روم انچارج میاں عبدالرﺅف اورسٹیشن کوارڈینیٹرز نے شرکت کی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں