172

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن مدثر ریاض ملک نے مختلف علاقوں کا دورہ

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن مدثر ریاض ملک نے مختلف علاقوں کا دورہ

ڈیرہ غازیخان (محمد فیض سٹی رپورٹر)کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن مدثر ریاض ملک نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا انہوں نے صفائی، سیوریج اور دیگر مسائل کا جائزہ لیا کمشنر نے میونسپل کارپوریشن کے عملہ کو خدا بخش چوک، سکھانی کالونی، بلاک زیڈ،صدر بازار اور دیگر علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے




فوری طور پر سیوریج کے مسائل حل کرنے کی ہدایات جاری کیں کمشنر نے کہا کہ تمام علاقوں میں میں صفائی اور سیوریج کا نظام بہتر کیا جائے کمشنر نے کہا کہ سیوریج پائپ لائن کی صفائی کیلئے خصوصی ٹیمیں کام کررہی ہیں مرحلہ وار تمام علاقوں کے سیوریج لائن کو کھولا جائے گا




اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر عثمان جلیس، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اقبال فرید اور دیگر افسران ہمراہ تھے: کمشنر اہل علاقہ سے گفتگو کی اور صفائی کا نظام بہتر کرنے کے لئے




میونسپل کارپوریشن کے عملہ کے ساتھ خصوصی تعاون مانگ لیا۔ کمشنر نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن اپنے موجودہ وسائل کا بہتر استعمال کرتے ہوئے عوام کے مسائل کے حل کو ترجیح دے رہی ہے عوام کے تعاون سے مسائل بہتر طور پر حل کرنے میں مدد ملے گی




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں