173

سکھر کی عوام جہاں جگہ جگہ پر کشمیری قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی بنا رہے ہیں وہیں آج موٹروے پولیس بھی پیچھے نہ رہی

سکھر کی عوام جہاں جگہ جگہ پر کشمیری قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی بنا رہے ہیں وہیں آج موٹروے پولیس بھی پیچھے نہ رہی

سکھر(ذوالقرنین حیدر بیوروچیف)سکھر کی عوام جہاں جگہ جگہ پر کشمیری قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی بنا رہے ہیں وہیں آج موٹروے پولیس بھی پیچھے نہ رہی. موٹر وے پولیس سکھر نے روہری ٹول پلازہ دونوں اطراف سے بند کرکے کشمیری قوم کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا.




احتجاج میں ایس پی موٹروے اور تمام آفیسرز و اہلکاروں کے علاوہ سول سوسائٹی اور اسکول کے طلباء اور مسافر بھی شامل تھے.مظاہرین کا کہنا تھاکے ہندوستان کشمیر میں نسل کشی کر رہا ہے




اور اقوام عالم کو اس مسئلے کو سنجیدگی سے سمجھنے کی ضرورت ہے. ورنہ پاکستانی قوم کا بچہ بچہ اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے لئے مر مٹنے کو تیار ہے.

ہندوستان نے اگر یہ ظلم بند نہ کیا تو ہم ہر طرح سے کشمیر کے لئے قربانیاں دیں گے مگر بھارت کی کشمیری مسلمانوں کے خلاف کسی بھی شازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں