136

مقبوضہ و جموں کشمیر کے عوام کو بھارتی تسلط سے آزادی دلانے کیلئے آواز بلند کر رہی ہے غلام مصطفےٰ مغل

مقبوضہ و جموں کشمیر کے عوام کو بھارتی تسلط سے آزادی دلانے کیلئے آواز بلند کر رہی ہے غلام مصطفےٰ مغل

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف) سابق امیر جماعت اسلامی الہ آباد غلام مصطفےٰ مغل نے کہا ہے کہ ظالم مودی حکومت نے تین ہفتوں سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کربلا کی یاد تازہ کر کے مظلوم عوام کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔ اقوام متحدہ اور او آئی سی کی طرف سے




مودی حکومت کے خلاف سخت ایکشن نہ لینا قابل افسوس مقام ہے۔ اگر اس قسم کے ظالمانہ اقدامات کوئی اسلامی حکومت غیر مسلموں کے ساتھ کرتی تو اب تک تمام بڑی طاقتوں نے اسلامی ملک کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا ہوتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے ساتھ کی جانے والی ایک خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔




انہوں نے کہا کہ اس وقت عالم اسلام کے تمام ممالک میں ماسوائے پاکستان کے کوئی بھی ملک مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام پر ہونے والے بھارتی مظالم پر آواز نہیں بلند کر رہا۔ اس بارے میں دنیا بھر میں قائم پاکستانی سفارتخانوں کا کردار افسوس ناک ہے۔ پاکستانی سفارتخانوں کے ذمہ داران اس بارے میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے پوری دنیا میں بھارتی حکمرانوں کا ظالمانہ ،




بھیانک چہروں کو بے نقاب کر کے عالمی برادری کے ضمیر کو جگانا چاہیے تھا اور حکومت کو بھی اس بارے میں پارلیمنٹ میں موجود تمام جماعتوں پر مشتمل وفود بیرون ملک بھیجنے چاہیے۔ دنیا بھر کے تمام ممالک کو اس بات کا پتہ چل سکے کہ پاکستان میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں




مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے یکجان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی گزشتہ سات دہائیوں سے مقبوضہ و جموں کشمیر کے عوام کو بھارتی تسلط سے آزادی دلانے کیلئے آواز بلند کر رہی ہے اور آج بھی سفارتی و اخلاقی حمایت کر کہ بھاتی مظالم بے نقاب کر رہی ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں