87

ٹریفک پولیس اوگی کے لفٹر آپریٹر خالد محمود نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ تین گھنٹوں بعد بچے کو ڈھونڈ نکالا

ٹریفک پولیس اوگی کے لفٹر آپریٹر خالد محمود نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ تین گھنٹوں بعد بچے کو ڈھونڈ نکالا

مانسہرہ(ابرار احمد سٹی رپورٹر) ٹریفک پولیس اوگی کے لفٹر آپریٹر خالد محمود نے اپنے دیگر ساتھیوں نعیم اعجاز اور فہیم اعجاز کی مدد سے تین گھنٹوں کی طویل جدوجہد کے بعد ایک بچے سمیر ولد علی اخضر ساکن بانڈی شنگلی جو کہ اوگی بازار اپنے والدین سے گم ہوگیا تھا اور انہوں نے




اوگی ٹریفک پولیس اوگی کے لفٹر آپریٹر خالد محمود سے اس حوالے سے مدد کی اپیل کی جس پر لبیک کہتے ہوئے خالد محمود نے اپنے دیگر ساتھیوں نعیم اعجاز اور فہیم اعجاز کی مدد سے تلاش شروع کی اور بالآخر تین گھنٹوں سے زائد کی طویل جدوجہد کے بعد بچے کو ڈھونڈ نکالا اور والدین کے حوالے کردیا




بچے کے والد نے خالد محمود اور اس کے ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسے پولیس اہلکاروں کے ہوتے ہوئے انشاء کے پولیس کے ساتھ عوام کی محبت میں بھرپور اضافہ ہوگا




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں