141

ٹرائیبل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی عبوری کابینہ تشکیل دیا گیا۔ عہدیداروں کا حلف برداری تقریب کا انعقاد

ٹرائیبل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی عبوری کابینہ تشکیل دیا گیا۔ عہدیداروں کا حلف برداری تقریب کا انعقاد

ضلع مہمند
ٹرائیبل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی عبوری کابینہ تشکیل دیا گیا۔ عہدیداروں کا حلف برداری تقریب کا انعقاد۔۔ تقریب کے مہمان خصوصی مرکزی چیئرمین ٹرائیبل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ھزارہ یونیورسٹی مانسہرہ نوید شینواری ،خیبر سٹوڈنٹس سوسائٹی کے صدر رفیق شنواری ، مہمند سٹوڈنٹس یونین کے حمزاللہ خان، کوھستان سٹوڈنٹس سوسائٹی کے صدر عبدالراشد تھے.
ٹرائیبل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین نوید شینواری نے عبوری کابینہ سے حلف لیا. جس میں صدر لقمان مہمند، جنرل سیکرٹری محسن وزیر، فنانس سیکرٹری فدا محمد وزیر ، انفارمیشن سیکرٹری جمال الرحمن اور لیگل ایڈوائزر عبداللہ خان شامل تھے.
تقریب کے شرکاء سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ ٹرائیبل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن سے طلباء و طالبات میں قائدانہ صلاحیتیں اجاگر ہوگی. نوجوانوں میں فیصلہ سازی اور تنظیم سازی کی صلاحتیں پیدا ہوگی اور اس کے ساتھ ضلعی و صوبائی سطح پر مسائل اٹھانے اور حل کرنے کا شعور پیدا ہوگی.
اس کے علاؤہ ٹرائیبل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین نوید شینواری ، خیبر سٹوڈنٹس سوسائٹی کے صدر رفیق شنواری نے طلباء کو یقین دہانی کروائیں.کہ ٹرائیبل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تمام پروگرامات، مسائل کے حل اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں کے لئے ھر وقت حاضر ھونگے . اور ہم مسائل حل سمیت یونین کے تمام سرگرمیوں کو ہمہ وقت سپورٹ فراہم کریں گے.
حلف برداری تقریب سے مرکزی چیئرمین ٹرائیبل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ھزارہ یونیورسٹی مانسہرہ نوید شینواری کا کہنا تھا،

کہ موجودہ دور میں معاشرتی شعور پیدا کرنے کے لئے کتاب دوست ماحول کی اشد ضرورت ہے. اور امید ہے کہ ٹرائیبل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن سٹڈی سرکلز اور کیرئیر کونسلنگ ورکشاپس کے ذریعے نوجوانوں میں مثبت تبدیلی لانے کے لئے جدو جہد جاری رکھیں گے.
پروگرام کے اخر میں کابینہ صدر لقمان مہمند طلباء کو منظم رکھنے اور طلباء کے حقوق کے لئے ہر پلیٹ فارم پر اواز اٹھانے کا وعدہ کیا اور نئے جذبے کے ساتھ آگے بڑھنے کا ارادہ ظاہر کیا۔
آخر میں صدر لقمان مھمند نے تمام مہمانوں کا اور خصوصی طور پر ٹرائیبل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین نوید شینواری اور مرکزی نائب چیئرمین ایمل مومند کا شکریہ ادا کیا اور تمام دوستوں نے اختتامی دعا کی اور مہمانوں نے نئے عہدیداروں کو مبارکباد دی اور آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں