72

جسٹس یحییٰ کو دل سے چیف جسٹس تسلیم، 26 ویں آئینی ترمیم کو مسترد کرتے ہیں، بیرسٹر گوہر

جسٹس یحییٰ کو دل سے چیف جسٹس تسلیم، 26 ویں آئینی ترمیم کو مسترد کرتے ہیں، بیرسٹر گوہر

جسٹس یحییٰ کو دل سے چیف جسٹس تسلیم، 26 ویں آئینی ترمیم کو مسترد کرتے ہیں، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پورے دل سے جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس آف پاکستان تسلیم کرتی ہےلیکن 26 ویں آئینی ترمیم کو دل سے مسترد کرتی ہے۔ 

دی نیوز کے ایڈیٹر انویسٹی گیشن انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ اگرچہ جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقرری 26ویں ترمیم کی وجہ سے ہی ہوئی ہے لیکن پی ٹی آئی انہیں بطور چیف جسٹس قبول کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے استعفے کا مطالبہ کرنے کا کوئی آپشن پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی میں زیر غور نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں