157

جدہ میں پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی میڈیا سیکرٹری افتخار چوہدری کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام

جدہ میں پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی میڈیا سیکرٹری افتخار چوہدری کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام

جدہ (رپورٹ:نورالحسن )پی ٹی آئی جدہ کارکنان کی جانب سے پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی میڈیا سیکرٹری افتخار چوہدری کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔ جدہ میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی میڈیا سیکرٹری افتخار چوہدری کے اعزاز میں پارٹی کارکنان کی جانب سے ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا




جس میں بڑی تعداد میں پارٹی ورکروں اور سابق زمہ درانُ نے شرکت کی ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے افتخار چوہدری نے کہا کے عمران خان کا دورہ امریکہ پاکستان کی ترقی میں اہم سنگے میل ثابت ہو گا اور پاکستان اور امریکہ کے تعلقات پہلے سے بہتر ہوں گیے انہوں نے مزید کہا کے وہ اس وقت سعودی عرب کے سنئیر صحافیوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف اور وزیر اعظم عمران خان کی سیاسی جدوجہد پر عربی میں کتاب لکھنے کی تیاری کر رہے ہیں




جس پر سعودی صحافیوں نے انھیں ہر ممکن تعاون کا بھی یقین بھی دلایا ہے ان کا مزید کہنا تھا ہماری حکومت کا چوروں کے خلاف آپریشن شروع ہے اور اب جن لوگوں نے قرضے معاف کروائے ہیں ان کو بھی پکڑا جائے گا انہوں نے سعودی عرب میں پارٹی کارکنان تنظیمی سازی کا عمل تیز کریں




اور زیادہ سے زیادہ ممبر سازی کریں اور پارٹی کو مزید مستحکم اور مضبوط بنائیں انہوں نے فاٹا الیکشن میں پی ٹی آئی کی بھاری جیت اور صوبوں کی نو منتخب باڈیاں بننے اور جیتے والوں کو مبارکباد بھی پیش کی ظہرُانہ سے پی ٹی جدہ کے سابق جنرل سیکرٹری عجب خان دشانی ،عمران خان ، شہباز بھٹی ،اشفاق واحد نے بھی خطاب کیا اور پارٹ کی تنظیم سازی سمیت دیگر امور پے افتخار چوہدری کو بریفنگ دی ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں