وفاقی کابینہ کا بلاول اور مراد علی شاہ کے نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ 158

وفاقی کابینہ کا بلاول اور مراد علی شاہ کے نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ کا بلاول اور مراد علی شاہ کے نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 17 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے وفاقی کابینہ کو سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے کے قانونی نکات پر بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق وزیر قانون نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد یقینی بنانا آئینی ذمہ داری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کرنے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کے نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

خیال رہے کہ وفاقی کابینہ نے منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کی سفارش پر بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ سمیت 172 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کیے تھے۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نے بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کے نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں