تھانہ حویلیاں کی حدود ڈھکی میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے ماں بیٹا جاںبحا جبکہ دوسرا بیٹا ہسپتال منتقل 138

تھانہ حویلیاں کی حدود ڈھکی میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے ماں بیٹا جاںبحا جبکہ دوسرا بیٹا ہسپتال منتقل

تھانہ حویلیاں کی حدود ڈھکی میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے ماں بیٹا جاںبحا جبکہ دوسرا بیٹا ہسپتال منتقل

ایبٹ أباد (وقاص باکسر سے ) تھانہ حویلیاں کی حدود ڈھکی میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے ماں بیٹا جاںبحا جبکہ دوسرا بیٹا ہسپتال منتقل زرائع کے مطابق گزشتہ روز تھانہ حویلیاں کی حدود گائوں ڈھکی میں گیس لیکج کے باعث ماں بیٹا کمرے میں گیس بھرنے سے جاں بحق ہو گئے جبکہ دوسرا بیٹا گیس لگنے سے ہسپتال منتقل

جہاں اسکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی نعشوں کو قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا اس صمن میں پولیس زرائع نے صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ رات حویلیاں کے نواحی علاقے ڈھکی میں مستماہ ش اپنے دو بیٹوں یاسر اور فیصل کے ہمراہ کمرے میں جلتاہوا ہیٹر چھوڑ کر سو گئی

اس وقت گیس کا پریشر کم تھا رات پچھلے پہر جب گیس کے پریشر میں اضافہ ہوا تو ہیٹر بند ہو چکا تھا اور گیس لیکج ہو رہی تھی جس سے ماں اوربیٹا بارہ سالہ فیصل دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے

جبکہ دوسرا بیٹا یاسرگیس لگنے سے بے ہوش ہو گیا جسے طبعی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اسکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں