اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں جہانگیر بلوچ پینل کامیاب 159

اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں جہانگیر بلوچ پینل کامیاب

اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں جہانگیر بلوچ پینل کامیاب

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں جہانگیر بلوچ پینل کامیاب قرار،ایڈووکیٹ جنرل،ترجمان ہائیکورٹ،ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کی جانب سے منتخب باڈی کو مبارکباد نیک خواہشات کا اظہار کیا۔الیکشن کا انعقاد ہائیکورٹ میں ہوا جس میں بڑی تعداد میں ممبران نے شرکت کی

الیکشن کمیٹی کی خدمات سنیئر صحافی نیئر وحید راوت،مخدوم ایم نیاز انقلابی ایڈووکیٹ اور ابرار حسین رضا نے سر انجام دیں دو گروپوں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے بعد ازاں ایک گروپ نے صحافیوں کے وسیع تر مفاد میں اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے جس کے بعد الیکشن کمیٹی نے جہانگیر بلوچ پینل کو کامیاب قرار دے کر نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کا الیکشن میں کامیابی کے بعد گروپ فوٹو
اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کا الیکشن میں کامیابی کے بعد گروپ فوٹو

جس کے تحت اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر جہانگیر بلوچ،جنرل سیکرٹری راجہ اسرار حسین،سینئر نائب صدر فرخ نواز بھٹی،نائب صدر منصور ظفر،سینئر جوائنٹ سیکرٹری شاہد امین رائو،جوائنٹ سیکرٹری اظہار خان نیازی،فنانس سیکرٹری یاسین ہاشمی،سیکرٹری اطلاعات فدا خان جبکہ ممبر گورننگ باڈی راجہ وسیم عباسی،مظہر شیخ،سفیق بھٹی،ثوبیہ مشرف اور شاہد ہاشمی پر مشتمل باڈی ایک سال کے لیے منتخب ہو گئی ہے،

ایڈووکیٹ جنرل نیاز اللہ نیازی،ترجمان اسلام آباد ہائیکورٹ آصف اقبال،ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات اور آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمن نے نو منتخب باڈی کو مبارکباد دیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ قانون کی بالا دستی کے لیے مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ویلفئیر اسٹیٹ کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے بار،بینچ اور میڈیا مل کر قانون کی بالا دستی کے لیے اہم کردار ادا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں