84

سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے پاکستان اورافغانستان کے اراکین پارلیمنٹ کے درمیان روابط میں اضافے کی ضرورت پرزوردیا

سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے پاکستان اورافغانستان کے اراکین پارلیمنٹ کے درمیان روابط میں اضافے کی ضرورت پرزوردیا

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی سے)سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے پاکستان اورافغانستان کے اراکین پارلیمنٹ کے درمیان روابط میں اضافے کی ضرورت پرزوردیاہے۔اسلام آباد میں افغانستان کے سفیرشکراللہ عاطف سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے پارلیمانی دوستی گروپوں کے

تبادلے کے ذریعے روابط کے فروغ کی تجویز پیش کی۔انہوں نے دونوں ملکوں کی پارلیمنٹ کی تجارتی اورکاروباری کمیٹیوں کے درمیان روابط قائم کرنے کی اہمیت بھی واضح کی۔سپیکرنے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی ،تجارت اوراقتصادی تعاون میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے

۔اسدقیصرنے کہاکہ پاکستان اورافغانستان کے درمیان تعلقات میں استحکام دونوں ممالک کی ترقی کے لئے ناگزیرہے۔انہوں نے کہاکہ پرامن ،مستحکم اورخوشحال افغانستان کاقیام پاکستان کی خارجہ پالیسی کاہمیشہ اہم مقصد رہاہے۔افغان سفیر نے افغانستان میں امن عمل کی مستقل حمایت پرحکومت پاکستان کاشکریہ اداکیا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں