153

ہمیں کوروناوباءکی بحیثیت قوم منظم انداز میں مقابلہ کرنے کی ضرورت ہےصدر مملکت

ہمیں کوروناوباءکی بحیثیت قوم منظم انداز میں مقابلہ کرنے کی ضرورت ہےصدر مملکت

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی سے) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی اور سینٹ کے بجٹ اجلاسوں کے دوران کورونا وباءسے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر موثر عملدرآمد یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان بالا اور ایوان زیریں میں احتیاطی تدابیر کو اختیار کیا جائے۔

اس وباءکا مربوط طریقے سے مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے دورہ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔

سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین نے صدر مملکت کو بجٹ اجلاس سے متعلق انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ صدر مملکت کو بتایا گیا کہ قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس کے دوران بھی طے شدہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا گیا تھا

جبکہ بجٹ اجلاس کے دوران بھی بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں ان ایس او پیز پر مشاورت کی جائے گی۔ صدر مملکت نے کہا کہ قومی اسمبلی بجٹ اجلاس کے دوران کورونا وباءسے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ اراکین کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے، ماسک پہنے جائیں

اور ہاتھوں کو بار بار دھویا جائے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں اس وباءکی بحیثیت قوم منظم انداز میں مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے عوام اور دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ ہم خود بھی احتیاطی تدابیر پر عمل کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر میڈیا کوریج کے دوران بھی ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کیلئے موثر طریقہ کار وضع کیا جائے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاکہ کورونا وباءسے متعلق عوام میں مزید موثر آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے

انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی لاک ڈاؤن میں نرمی کی پالیسی کو سراہتے ہوئے کہاکہ ہمارے ملک کا بڑا طبقہ غریب اور دیہاڑی دار ہے اور وہ لاک ڈاؤن سے متاثر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ صدر مملکت نے

قومی اسمبلی کے ایوان کا بھی دورہ کیا۔ بعدازاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینٹ کے ایوان کا بھی دورہ کیا۔ چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی اور وفاقی وزیر سینیٹر اعظم سواتی نے ایوان میں آمد پر صدر مملکت کا استقبال کیا۔ چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے صدر مملکت کو سینٹ کے بجٹ اجلاس سے متعلق انتظامات سے آگاہ کیا۔ صدر مملکت نے اجلاس کے

دوران ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اجلاسوں کے دوران پارلیمنٹ کی مسجد میں بھی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے یقین دلایا کہ سینٹ اجلاس کے دوران احتیاطی تدابیر پر موثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ صدر مملکت نے سینٹ لائبریری کا بھی دورہ کیا اور مختلف کتابوں میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں