تحریک آزادی کشمیر میں جماعت اسلامی دوسری حریت پسند جماعتوں کے قائدین کی قربانیاں کشمیر کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیگی،الطاف احمد بٹ 263

تحریک آزادی کشمیر میں جماعت اسلامی دوسری حریت پسند جماعتوں کے قائدین کی قربانیاں کشمیر کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیگی،الطاف احمد بٹ

تحریک آزادی کشمیر میں جماعت اسلامی دوسری حریت پسند جماعتوں کے قائدین کی قربانیاں کشمیر کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیگی،الطاف احمد بٹ

اسلام آباد( فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف ) سنیر حریت پسند راہنما الطاف احمد بٹ نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر میں جماعت اسلامی اور دوسری حریت پسند جماعتوں کے بہت سارے سربراہ یا تو خود شہادت نوش کر گئے

یا پھر اپنے لخت جگر عزیمت کے راستے میں قربان کردئیے کشمیری کے ان قایدین کی قربانیاں کشمیر کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیگی- تحریک آزادی کشمیر کے صف اوّل کے قاید اشرف صحرائ نے اپنے جوان بیٹے کی قربانی پیش کرکے جس صبرو استقامت اور عزم کا اظہار کیا ہے

وہ کشمیری ملت کے لیے مشعل راہ ہے محمد اشرف صحرائ ہمارے رہنماء اور رول ماڈل ہیں ایسے عظیم قایدین سے راہنماِئ حاصل کرکے ہم اپنی منزل حاصل کرسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوے کیا الطاف احمد بٹ نے کہا

کہ سینکڑوں راہنماوں میں سے محمد اشرف صحرائ وہ راہنما ہیں جہنوں نے آزادی کےلیے نہ صرف خود بلکہ اپنے سارے خاندان کی قربانی پیش کی ہے اپنے جوان بیٹے جنید صحرائ کی شہادت پیش کی اور اس شہادت پر صبر و استقامت کا پہاڑ بن کر کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم جماعت اسلامی اور دیگر حریت پسند جماعتوں کے ان عظیم راہنماوں مرحوم مولانا حکیم غلام نبی،

شہید شیخ عبدالعزیز،شہید عبدالغنی لون، شہید مولوی محمد فاروق، شہید محمد اسماعیل بٹ، شمس الحق شہید، غلام رسول ڈار شہید، انعام اللہ خان شہید، عبدالااحد بٹ، شہید عبدالااحدکولگامی، احمدحسن شہید، عبدالمجید ڈار شہید، شہید امیرالدین، شہید جمال الدین سمیت سنیکڑوں قاہدین ایسے ہیں

جن میں سے بعض خود شہید ھوگئے اور بعض قایدین کے بیٹوں نے راہ آزادی میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہم ان تمام قاہدین کی عظیم قربانیوں پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں یہ تمام قایدین ہمارے دلوں میں ہمیشہ موجود رہیں گے ہم ایک لمحہ کےلیے بھی ان قایدین ان شہداء کوفراموش نہیں کرسکتے

ان شہداء کا خون ہمارے ذمہ قرض ہے جس کی ہم نے اداییگی کرنا ہے انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ کشمیر کی آزادی کےلیے دی جانے والی یہ قربانیاں ضاہع نہیں جاہیں گی ان قربانیوں کے نتیجے میں کشمیری آزادی کی منزل حاصل کرکے رہیں گے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں