پاکستان ریلوے کا مختلف اسٹیشنوں پر ٹکٹوں کی بکنگ کے دفاتر کھولنے کا فیصلہ 176

پاکستان ریلوے کا مختلف اسٹیشنوں پر ٹکٹوں کی بکنگ کے دفاتر کھولنے کا فیصلہ

پاکستان ریلوے کا مختلف اسٹیشنوں پر ٹکٹوں کی بکنگ کے دفاتر کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی سے)پاکستان ریلوے نے مسافروں کی سہولت کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ کے ساتھ مختلف اسٹیشنوں پر ٹکٹوں کی بکنگ کے دفاتر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ایک ویڈیو پیغام میں ریلوے کے وزیر شیخ رشید احمد نے کہاکہ آن لائن بکنگ کے نظام میں نقص پیدا ہوا ہے اس لیے فیصلہ کیاگیا ہے کہ راولپنڈی، لاہور،کراچی، ملتان، سکھر، پشاور اور کوئٹہ کے اسٹیشنوں پر سیٹیس

مختص کرانے کے کاونٹر کھولے جائیں۔انہوں نے کہاکہ اب مسافر صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک ان اسٹیشنوں پراحتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اپنی ٹکٹیں وصول اور نشستیں مختص کراسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں