پی آئی اے کے ریونیو میں8 سالوں میں پہلی بار43 فیصد اضافہ ہوگیا 137

پی آئی اے کے ریونیو میں8 سالوں میں پہلی بار43 فیصد اضافہ ہوگیا

پی آئی اے کے ریونیو میں8 سالوں میں پہلی بار43 فیصد اضافہ ہوگیا

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی سے)قومی ایئرلائن پی آئی اے کے ریونیو میں 8 سالوں میں پہلی بار43 فیصد اضافہ ہوگیا،پی آئی اے کا ریونیو 104 ارب سے بڑھ کر148 ارب تک پہنچ گیا ہے

۔ 2018ء میں پی آئی اے کو 18 ارب کا گراس خسارہ ہوا تھا، پی آئی اے کا بہترین ایئرلائن کا سیٹ فیکٹر بھی77 سےبڑھ کر81 فیصد ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے نے سال 2019ء کی کارکردگی سے متعلق نتائج جاری کردیے، پی آئی اے کے سی ای او کی سربراہی میں پہلے مکمل سال کے نتائج اسٹاک ایکسچینج میں جمع کروائے گئے۔
سی ای او ارشد ملک نے کہا

کہ قلیل مدت میں تین سالوں 19-2017ء کا آڈٹ کروانا میری فنانس ٹیم کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ جب انتظامیہ سنبھالی تو پی آئی اے کے دو سالوں 18-2017ء کا آڈٹ اور فنانشل نتائج التواء کا شکار تھےتمام ملازمین اور محنت کش مبارکباد کے مستحق ہیں۔ پی آئی اے کے نتائج سے معلوم ہوا ہے

کہ گزشتہ 8 سال میں پہلی دفعہ پی آئی اے کو گراس منافع ہوا ہے۔
2019ء میں پی آئی اے کے ریونیو میں 43 فیصد اضافہ ہوگیا ہے، پی آئی اے کا ریونیو 104 ارب سے بڑھ کر 148 ارب تک پہنچ گیا ہے۔ 2018ء میں پی آئی اے کو 18 ارب کا گراس خسارہ ہوا تھا

جو 2019ء میں 8 ارب گراس منافع میں تبدیل ہوگیا ہے۔ اسی طرح پی آئی اے کے کل آپریشنل نقصان میں 76 فیصد کی کمی ہوگئی ہے۔ پی آئی اے نے 2018 میں 32 ارب کا آپریشنل نقصان کیا تھا جو2019ء میں کم ہو کے 7 ارب 70 کروڑ رہ گیا۔
2019ء کے دوسرے چھ مہینوں میں پی آئی اے نے بریک ایون کیا۔ 2019ء کے پہلے چھ مہینوں میں ہونے

والے خسارے کی وجہ سے سال 7 ارب 70 کروڑ پربند ہوا۔ پی آئی اے کے کل خسارہ میں سال 2018ء کے خسارے کو فنانس کرنے کے باوجود 2019ء میں 19 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کے سیٹ فیکٹر میں بھی واضح اضافہ جو77 فیصد سے بڑھ کر81 فیصد ہوگیا ہے۔ دنیا کی بہترین ایئرلائنز کا سیٹ فیکٹر80 فیصد کے قریب ہوتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں