وزیراعظم عمرا ن خان نے 30 ٹرینیں چلانے کی اجازت دے دی 138

وزیراعظم عمرا ن خان نے 30 ٹرینیں چلانے کی اجازت دے دی

وزیراعظم عمرا ن خان نے 30 ٹرینیں چلانے کی اجازت دے دی

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی سے) وزیراعظم عمرا ن خان نے 30 ٹرینیں چلانے کی اجازت دے دی ہے، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ 20 مئی سے ٹرین آپریشن شروع کردیں گے،

تمام ٹرینوں میں ایس اوپیز پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا، مسافروں کے علاوہ کسی دوسرے شخص کو اسٹیشن میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وفاقی حکومت نے فی الحال جزوی طور پر ٹرینیں چلانے کی اجازت دی ہے۔
اگر صورتحال بہترر ہی ،اور20 تاریخ سے 31 مئی تک صورتحال میں بہتری نظر آئی تو یکم جون سے142تمام ٹرینیں چلا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمرا ن خان نے فی الحال 30 ٹرینیں چلانے کی اجازت دی ہے، اس حوالے سے 20مئی سے ٹرین آپریشن شروع کردیں گے۔

خیبرمیل، عوام ایکسپریس،جعفرایکسپریس،علامہ اقبال ایکسپریس ودیگر چلائی جائیں گی ریلوے اسٹیشنز پر مکمل حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔تمام ٹرینوں میں ایس اوپیز پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔ مسافروں کے علاوہ کسی دوسرے شخص کو اسٹیشن میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا

۔شہری کسی مسافر کو لینے یا چھوڑنے نہیں آئیں گے۔خصوصی ٹرین آپریشن کے دوران مسافروں اور عملے کیلئے حکومتی ہدایات پر عمل کرنا لازم ہوگا۔خلاف ورزی پر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کیخلاف کاروائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی صوبے کے ماتحت نہیں ہیں، مراد علی شاہ سے کہتا ہوں کہ ہمارا خیال رکھیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں