131

سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کاجمعہ کے روز اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں آپریشن

سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کاجمعہ کے روز اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں آپریشن

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف اسلام آباد) 3 جنوری 2020ء:۔سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جمعہ کے روز اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں آپریشن کر کے متعدد غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کا خاتمہ کردیا۔




سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس عملے کے ہمراہ غوری ٹاون کے کمرشل ایریا میں غیرقانونی انکروچمنٹ کو ختم کر دیا اور چار ٹرک سامان کے ضبط کرکے سٹور میں جمع کرا دیئے۔




مزید برآں دوکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ غیر قانونی تجاوزات کاازخود خاتمہ کردیں بصورت دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اسلام آباد کے سیکٹر ڈی بارہ فور میں سرکاری اراضی پر ایک غیر قانونی زیر تعمیر مسجد کے سٹرکچر کو بھی ہٹا دیا گیا ۔ یہ کاروائی اہل علاقہ کی درخواست پر عمل میں لائی گئی




پرائم منسٹر پورٹل پر بھی شکایت درج کرائی گئی تھی۔ سیکٹر جی الیون کی سروس روڈ ویسٹ پر غیر قانونی تجاوزات کو بھی ختم کردیا گیا اور دو ٹرک سامان ضبط کرکے سی ڈی اے سٹور میں جمع کرادیا گیا۔ مذکورہ علاقے میں دکانداروں کی طرف سے قائم کردہ غیر قانونی تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہورہی تھی اور عام شہریوں کو بھی شدید دقت کا سامنا تھا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں