142

تحریک انصاف معاشی پالسیوں میں مکمل طور پر ناکام نظر آتی ھے چوہدری نثار علی خان

تحریک انصاف معاشی پالسیوں میں مکمل طور پر ناکام نظر آتی ھے چوہدری نثار علی خان

ترنول (محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر ) تحریک انصاف معاشی پالسیوں میں مکمل طور پر ناکام نظر آتی ھے.ان پالسیوں کا بوجھ پاکستان کو اٹھانا پڑ رھا ھے.حکومتیں صرف لولی پاپ اور نعروں پر نھیں چلتی




صرف کپتان کے اھل ھونے سے ٹیمیں نھیں جیتا کرتی اچھے کھلاڑی بھی ٹیم کی کامیابی میں اھم کردار ادا کرتے ھیں.ان خیالات کا اظہار سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.وہ گزشتہ دنوں ٹیکسلا میں مسلم لیگ ن کے جنرل کونسلر محمود خان کی وفات کے بعد ان کے اہل خانہ سے تعزیت کیلئے انکے گھر آئے تھے.




انکا کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلی کی نشست پر حلف اٹھانا تھوک کر چاٹنا کے برابر ھےخاموشی ھزار نعمت ھے دلیل کی جب حیثیت نہ ھو تو خاموشی بہتر ھے.چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ آج قومی سیاست میں ایک طوفان بدتمیزی برپا ھے۔جو شخص اپنے اصولوں پر قاٸم نھیں




وہ سیاست دان نھیں کہلاتا.میں نے ایک سال پہلے کہا تھا کہ مودی سے خیر سے توقع نھیں رکھی جائےجنہوں نے مودی سے خیر کی توقع رکھی آج عوام ان سے جواب لیں.مودی کا ایجنڈا اسلام دشمنی پرمبنی ھے.کوئی اسلام دشمن کیسے پاکستان سے دوستی بڑھا سکتا ھے.




چاھے فاٸدہ ھو یا نقصان میں اپنے بیانیہ پر قاٸم ھوں.ایک سوال کے جواب میں انکا کہناتھا کہ یہ حکومت لوکل باڈیز الیکشن نھیں کروائے گی کیونکہ حالات آج اس حد تک بگڑ چکے ھیں کہ حکومت کسی کو بھی مل جائے وہ سھنبل نھیں پائے گا.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں