159

ہمارے شعبہ سے وابسطہ لوگوں کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے، صدر متحد نان بائی ایسوسی ایشن

ہمارے شعبہ سے وابسطہ لوگوں کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے، صدر متحد نان بائی ایسوسی ایشن 

اسلام آباد ( فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف اسلام آباد) متحد نان بائی ایسوسی ایشن کے صدر شفیق قریشی نے کہا کہ ہمارے شعبہ سے وابسطہ لوگوں کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے، ان کے گھروں کے چولہے کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، گزشتہ دنوں حکومت کی جانب سے جو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا





اس میں گیس کے بلوں میں 192 فیصد اضافہ کیا گیا تھا جبکہ نان بائی ایسوسی ایشن کی کال پر پریس کانفرنس اور ہڑتال کے اعلان کی وجہ سے نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا جس پر حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں جبکہ حکومت سے یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فلور ملوں کے حوالے سے بھی اقدام کرے فلور ملوں کے مالکان کے ساتھ نان بائیوں کی ٹیبل ٹاک کے ذریعے معاملات حل کروئے




کیونکہ رمضان کے بعد میدے اور آٹے کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے نان بائیوں کو روٹی کی قیمت میں اضافہ کرنا پڑرہا ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت چھوٹے نان بائی اپنی رہائش تک تندور پر منتقل کرنے پر مجبور ہیں، جبکہ چھوٹے نان بائیوں کو گیس کے




بلوں کی ادائیگی کیلئے بھی قرض لینا پڑتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا، انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت کو غریبوں کی قوت خرید کے مطابق اقدام کرنے چاہیے،اور فلور ملوں کے مالکان کو بھی چاہیے





کہ عوام دوست پالیسیاں مرتب دیں جس کے عوض غریب طبقے کو ریلیف فراہم ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ان کے جائز مطالبات کو پورا نہ کیا گیا تو نان بائی ایسوسی ایشن شٹر ڈاؤن ہڑتال کا لائحہ پر عمل درآمد کریں گے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں