133

ملک کی معیشت کے لیے فکرمند رہنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو ہر قسم کے ٹیکس سے چھوٹ دینی چائیے عاصم ملک

ملک کی معیشت کے لیے فکرمند رہنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو ہر قسم کے ٹیکس سے چھوٹ دینی چائیے عاصم ملک

دبئی / اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیوروچیف) معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی پاکستان کی معیشت میں اپنا حصہ ڈالتے رہتے ہیں جب بھی پاکستان یا پاکستانی عوام پر کوئی مشکل وقت آتا ہے

تو اوورسیز پاکستانی آگے بڑھ کر ان مشکلات میں اپنے ملک کو سہارا دینے کے لیے سرمایہ بھیجتے ہیں لیکن تمام تر قربانیوں کے باوجود اوورسیز پاکستانیوں کو وہ مراعات اور سہولیات حاصل نہیں ہیں جو ان کا حق ہےایک پاکستانی کی حیثیت سے میں سمجھتا ہوں کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان کی معیشت میں جو کردار ادا کر رہے ہیں اس کو دیکھتے ہوئے




ان کیلئے سہولیات اور دیگر مراعات ہونی چائیں،انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت کے لیے فکرمند رہنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو ہر قسم کے ٹیکس سے چھوٹ دینی چائیے اور انہیں بیرون ملک سے کوئی بھی سامان یا کسی اپنے کے لیے کوئی بھی تحفہ پاکستان لانے پر ٹیکس ختم کردینا چائیے،




لہذا ایک پاکستانی کی حیثیت سے میری حکومت پاکستان سے یہ اپیل ہے کہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کے پاکستان لائی جانے والے سامان(موبائل، لیپ ٹاپ وغیرہ)پر ٹیکس ختم کرے تاکہ اوورسیز پاکستانی زیادہ دلجمعی اور خوشی سے اپنے ملک کے لیے کام کر سکیں اور زرمبادلہ کما کر ملک کی ترقی اور معاشی پہیے کو چلانے میں مدد کرسکیں




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں