133

پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل میں زرعی رابطوں کے پروگرام (اے ایل پی )کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کا انعقاد

پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل میں زرعی رابطوں کے پروگرام (اے ایل پی )کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کا انعقاد

اسلام آباد( فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف اسلام آباد ) زرعی رابطوں کے پروگرام (اے ایل پی) کا مقصد پاکستان کے طویل مدتی ترقیاتی اہداف کے مطابق زرعی تحقیق اور ترقیاتی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور اس کی تائید کرنا ہے اور پاکستان اور امریکہ کے درمیان زرعی شعبے میں طویل مدتی سائنسی تعاون کو فروغ دینا




اور روابط کو مستحکم کرنا ہے۔ محمد ایوب چوہدری ، چیئر مین پی اے آر سی نے زرعی رابطوں کے پروگرام (اے ایل پی ) کے بورڈ آٖف ڈائریکٹرز کے پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل، صدر دفاتر میں ہونے والے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں منصوبہ جات کی فنڈنگ کے لئے سفارشات پر غور کیا گیا۔




اس موقع پر چیئر مین پی اے آر سی نے کہا کہ ALP منصوبہ پاکستان کی زرعی تحقیق و ترقی کے لیے امریکہ کے تعاون سے شروع کیا گیا تا کہ طویل مدتی زرعی نظام کو تقویت بخشی جا سکے۔چیئرمین پی اے آر سی نے شرکاء پر زور دیا کہ پراسسنگ ٹائم کو کم سے کم کیا جائے اور اچھی کوالٹی کی تحقیق کو اپنایا جائے




۔اجلاس میں ممبر (زراعت) پی اینڈ ڈی بورڈ، پنجاب، اسسٹنٹ چیف (زراعت)پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ، سندھ، چیف زراعت و ماحولیات سیکشن، محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات، خیبر پختونخواہ حکومت اور چیف خوراک و زراعت ، وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات ، جی او پی سیکورٹی کمشنر اور پی اے آر سی کے تمام ممبران نے شرکت کی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں