151

چیئرمین این ایچ اے کیپٹن(ر) سکندر قیوم کا اتھارٹی کے افسران اور سٹاف ریلی سے خطاب

چیئرمین این ایچ اے کیپٹن(ر) سکندر قیوم کا اتھارٹی کے افسران اور سٹاف ریلی سے خطاب۔

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیوروچیف)نیشنل ہائی وے اتھارٹی -وزارت مواصلات کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی۔خود ارادیت ملنے تک کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی بھرپور حمایت جاری رکھی جائے گی۔چیئرمین این ایچ اے کیپٹن(ر) سکندر قیوم کا اتھارٹی کے افسران اور سٹاف ریلی سے خطاب۔




وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان کی ہدایات کے مطابق وطن پاک کے عظیم تعمیراتی و ترقیاتی ادارہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے تمام افسروں اور اہلکاروں نے این ایچ اے ہیڈ کوارٹرز کے سامنے نہتے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیریوں کے حق میں نعرے بلند کئے۔اس موقع پر پاکستان کا قومی ترانہ اور کشمیر کا بھی ترانہ عقیدت واحترام کے ساتھ سنا گیا،




جس کے بعد این ایچ اے کے چیئرمین کیپٹن(ر) سکندر قیوم نے این ایچ اے کے جملہ افسروں اور اہلکاروں پر مشتمل ریلی کی قیادت کی۔یاد رہے کہ اس دن کی مناسبت سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے کراچی،لاہور،پشاور ،کوئٹہ اور گلگت بلتستان میں واقع اپنے علاقائی دفاتراور مینٹینینس یونٹس میں بھی




کشمیریوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔جہاں متعلقہ ممبرز،جنرل منیجرزنے ریلیوں کی قیادت کی۔ این ایچ اے مرکزی دفتر اسلام آباد میں چیئر مین این ایچ اے کیپٹن(ر)سکندر قیوم نے اپنے مختصر خطاب میںکشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے




اور اس حوالہ سے پاکستان کا ٹھوس اور دوٹوک موقف اقوام عالم کے سامنے ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے فوری حل کیلئے اپنی قراردادوں پر فوری عملدرآمد کرائے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کو روکا جائے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی آزادی اور انہیں




حق خود ارادیت ملنے تک پاکستانی قوم اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ریلی میں این ایچ اے کی خواتین ملازمین نے بھی بڑی تعدادمیں شرکت کی۔اس موقع پر فضاءاللہ اکبر،کشمیر بنے گاپاکستان ،مودی سرکارمردہ باد اور مظلوم کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دینے اور کشمیر کی




فوری آزادی کیلئے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی،این ایچ اے کے جملہ ملازمین کا جوش و جذبہ دیدنی تھا۔بارہ بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک این ایچ اے کی فضاﺅں میں ملی و کشمیری نغمے گونجتے رہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں