129

کشمیری عوام تاریخ کے نازک موڑ پر کھڑے ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کرچکا ہے، سردار مسعود خان

کشمیری عوام تاریخ کے نازک موڑ پر کھڑے ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کرچکا ہے، سردار مسعود خان

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی بیوروچیف اسلام آباد)صدر آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیری عوام تاریخ کے نازک موڑ پر کھڑے ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کرچکا ہے، عالمی بیداری اور اقوام متحدہ کو کشمیر میں بھارتی بربریت کو روکنا ہوگا اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ




پوری قوم مرحد ویکجان ہے اور کشمیریوں کی پشت پر ہے بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں نے تاریخ ساز احتجاجی مظاہرے کیے ہیں پوری دنیا کشمیر کے مسئلے کو سمجھ رہی ہے اورہم حریت قیادت سید علی گیلانی میر واعظ عمر فاروق یاسین ملک شبیر شاہ آسیہ اندرابی اور تمام کشمیری ملت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان کی استقامت ان کے صبر اور حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی کشمیر کمیٹی کے زیر اہتمام کشمیر کی صورتحال پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوے کیا




سردار مسعود خان نے کہا کہ کشمیری بقائے پاکستان اور دفاع پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں لاکھوں شہداء پیش کیے ہیں بھارت ظلم وجبر کے ذریعے کشمیریوں کی آزادی کی اواز دبانا چاہتاہے دس ہزار سے زاہد کشمیریوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے متحدہ عرب امارات کی طرف سے مودی کو اس مرحلے پر اعزاز سینوازنا کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی ہے جس ثالثی یا مذاکرات میں کشمیری شامل نہیں ہوں گے

اس کو قبول نہیں کریں گے مسلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس ہونا بڑی پیش رفت ہے اس پر ریاست پاکستان کو مبارکباد دیتے ہیں لیکن سلامتی کونسل کو وزیر خارجہ کے خط کاانتظار نہیں کرنا چاہیے ہم چین کے شکر گزار ہیں ترکی سیمت جن جن




ممالک نے ہمارا ساتھ دیا سب کے مشکور ہوں دنیا کشمیریوں کے دکھ دود کو محسوس کرے انسانی حقوق کمیشن کی تنظیموں نے اپنی رپورٹس میں بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق پامالیوں کو بے نقاب کیا ہے ان رپورٹس کی روشنی میں ا قدام اٹھاے جانے چاہیے کشمیری اپنے بنیادی حق کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں مسلہ کشمیر کے تین فریق ہیں پاکستان بھارت اور کشمیری وہی حل اور فارمولا قابل قبول ہو گا جسے کشمیری تسلیم کریں گے انہوں نے کہا کہ




پاکستانی قوم پاکستانی میڈیا کے مشکور ہیں جنہوں نے اس مرحلے پر ہمارا ساتھ دیا کشمیری اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی برادری مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لیں اور کشمیریوں کا قتل عام رکوانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے کشمیریوں کو




اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دیا جائے کشمیر متنازعہ علاقہ ہے جسکے مستقبل کا فیصلہ ہونا باقی ہے،سیکرٹری نیشنل پریس کلب انور رضا نے




کہا کہ پاکستانی قوم اور افواج پاکستان پوری طرح ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں بھارت ہوش کے ناخن لے کسی طرح کی جارحیت کی تو منہ کے بل کھانا پڑے گی،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی




صحافتی برادری کشمیر کے مسئلے کو بین الاقوامی سطح میں اجاگر کرنے اور اس کے حل کیلئے اقوام عالم تک کشمیریوں کی آواز کو پہنچانے کیلئے ہر قسم کا کردار ادا کر رہی ہے، کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کشمیری عوام سیمینار سے چیئر مین کشمیر کمیٹی این پی سی شیراز گردیزی،




سینئر صحافی راجہ کفیل احمد،مبارک زیب خان راجہ خلیل احمد راجہ بشیر عثمانی سردار شوکت محممود اور دیگر

راہنماوں نے بھی خطاب کیاجبکہ سیمینار میں سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی نے بھی شرکت کی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں