144

بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا مشعال ملک

بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا مشعال ملک

اسلام آباد( فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف اسلام آباد ) حریت راہنما یسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت پورے کشمیر کو قبرستان بنانا چاہتا ہے،بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکاہے، اقوام متحدہ کشمیر کی صورتحال پر اپنا کردار ادا کرے، قائد اعظم نےجس طرح پاکستان کی تحریک شروع کی تھی اس طرح کہ تحریک کشمیریوں کیلئے چلانے کی ضرورت ہے ۔




ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پریس کلب کے زیر اہتمام منعقدہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور صحافیوں پر جبری پابندیوں کیخلاف منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں سینیٹر بیرسٹر سیف علی خان، نیشنل پریس کلب کی،قائم مقام صدرڈاکٹر سعدیہ کمال، پی ایف یو جے کے صدر پرویز شوکت، سابق صدور نیشنل پریس کلب




فاروق فیصل خان، شہریار خان ، ایونٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان عبدالستار چودھری، عیسی نقوی، منصور ستی، راجہ وحید جنجوعہ، فیصل حکیم،عبدالرزاق سیال، افضل جاوید، تاجر رہنما کاشف چوہدری,وقار بختاوری, سینٹا ویژن انسٹیٹیوٹس کے ڈائریکٹر سید علی حسنین نقوی, سماجی رہنما ساجد اقبال چودھری سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور




صحافیوں کے اہلخانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے،یاسین ملک کو تیار جیل کہ ڈیتھ سیل میں قید کیا گیا ہے،یاسین ملک کو قید تنہائی میں رکھ کر اذیت دی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ ‏مودی حکومت کے اقدامات سے کشمیری عوام بہت مشکل میں ہیں، 20دن سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہے،کشمیر کے




لوگوں کی زندگیاں شدید خطرات کا شکار ہیں، مشعال ملک نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیر کی صورتحال پر اپنا کردار ادا کرے، بھارت پورے کشمیر کو قبرستان بنانا چاہتا ہے،آر ایس ایس اور شیوسینا کے غنڈوں کو کشمیر بھیجا جارہا ہے، بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکاہے،




تاریخ میں لکھا جائے گا کہ نہتی کشمیری قوم نے ظالم اور قابض بھارتی فوج کا مقابلہ کیاجبکہ دہشتگردی کےواقعات ہمیں اپنےمقصدسےنہیں ہٹاسکتے، سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ دنیا میں کشمیر سے بڑا مسئلہ اس وقت کوئی نہیں، کشمیرمیں مظالم کوروکناعالمی برادری کی ذمہ داری ہے،




کشمیریوں‌کی جدوجہد آزادی جلد کامیابی سے ہمکنار ہو گی، پاکستانی اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کیلیے اٹھ کھڑے ہوں ۔ تقریب میں ملی نغموں اور مشاعرے کے ذریعے بھی کشمیر کے ساتھ پاکستان کی محبت کا اظہار کیا گیا، صحافیوں کے بچوں نے بڑی تعداد میں قومی نغمے اور گیت گا کا شرکاء کی داد سمیٹی، تقریب کے اختتام پر جیتنے والے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے،




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں