پارلیمان کو آئین کی روح کے مطابق قومی امنگوں کا محور و مرکز بنائیں گے سیف اللہ خان نیازی 153

پارلیمان کو آئین کی روح کے مطابق قومی امنگوں کا محور و مرکز بنائیں گے سیف اللہ خان نیازی

پارلیمان کو آئین کی روح کے مطابق قومی امنگوں کا محور و مرکز بنائیں گے سیف اللہ خان نیازی

اسلام آباد: (رپورٹ:نوید ملک )آج وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ میںچیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے ملاقات کی اور انہیں بطور چیف آرگنائزر ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وزیرِ مملکت کی جانب سے وفاقی حکومت خصوصاً وزارتِ پارلیمانی امور کے اصلاحاتی اقدامات کا ذکر بھی ہوا اور پارلیمان کا کردار مستحکم کرنے اور قانون سازی کا عمل تیز بنانے پر بھی گفتگو کی گئی

 ملاقات میںملک بھر خصوصاً خیبرپختونخوا اور مردان میں پارٹی کی تنظیمِ نو کے حوالے سے بات چیت کی گئی
ملاقات میںملک بھر خصوصاً خیبرپختونخوا اور مردان میں پارٹی کی تنظیمِ نو کے حوالے سے بات چیت کی گئی

۔ ملاقات میںملک بھر خصوصاً خیبرپختونخوا اور مردان میں پارٹی کی تنظیمِ نو کے حوالے سے بات چیت کی گئی اور قابل، نظریاتی اور وفاشعار کارکنان کو تنظیمِ نو کے عمل میں ذمہ داریاں سونپنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر سیف اللہ نیازی نے کہا کہ مرکزی سیکرٹریٹ آمد پر وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور کا خیر مقدم کرتا ہوں۔تحریک انصاف ملک میں انتظامی و سیاسی اصلاحات کا جامع پروگرام رکھتی ہے۔دستورِ پاکستان پارلیمان سمیت تمام ریاستی اداروں کی حدود و قیود کا تعین کرتا ہے

۔بدقسمتی سے مفاد پرست سیاسی گروہ نے گزشتہ ادوار میں پارلیمان کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔دونوں کلیدی جماعتوں نے اپنے ادوار میں ایوان کو بے جان ڈیبیٹنگ کلب میں بدل دیا۔تحریک انصاف پارلیمان کو اسکے جائز آئینی مقام پر بحالی کا عزم کئے ہوئے ہے۔پارلیمان کو آئین کی روح کے مطابق قومی امنگوں کا محور و مرکز بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں