135

مقبوضہ کشمیر :بھارت ہمیں مار سکتا ہے مگرنظریہ نہیں مٹا سکتا،حریت رہنمائوں کا پوسٹروں کے ذریعے پیغام

مقبوضہ کشمیر :بھارت ہمیں مار سکتا ہے مگرنظریہ نہیں مٹا سکتا،حریت رہنمائوں کا پوسٹروں کے ذریعے پیغام

سرینگر/ کشمیر (سید عمر گردیزی نمائندہ خصوصی) مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنمائوں نے کہا ہے کہ بھارت ہمیں مار تو کرسکتا ہے لیکن ہمارا نظریہ نہیں مٹا سکتااور وہ ایک روز ضرور نئی دلی کو شکست دیں گے۔ اے این این نیوز سری نگر کے مطابق حریت رہنمائوں نے مقبوضہ کشمیر میں جاری پوسٹروں اور پمفلٹوں کے ذریعے کہا ہے کہ بھارت نے ہمیں انتہائی سخت جان بنا دیا ہے




اور وہ اللہ کے فضل سے اپنی قوم کے آگے کھڑے ہیں تاکہ اسے بھارت کے قتل عام سے بچاسکے۔ حریت کارکنوں نے پوسٹروں اور پمفلٹوں کے ذریعے دیے گئے پیغام میں کہا کہ بھارت سن لو ۔۔۔تم بزدل ہو ۔۔۔۔ بزدل ہو۔۔۔۔ انتہائیبزدل ہو۔۔کیونکہ تم نے ہمیں روکنے کیلئے ہرقسم کا ہتھیار لے آئے

ہو جبکہ تم ہمارے ہتھیار’’ پتھر ‘‘ سے خوفزدہ ہو۔ پوسٹروں اور پمفلٹوں میں مزید لکھا ہے کہ بھارت ہم تمہیں زند ہ واپس نہیں جانے دیں گے اور کشمیر سے باہر پھینکنے سے پہلے تمہیں بھاگ بھاگ کر خوب تھکائیں گے۔ہم آزادی پسند ہیں اور اپنی قوم کے محافظ ہیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں