134

ڈی پی او ہری پور کا خانپور کشتی حادثہ کا دورہ کشتی مالک و ملاح کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار

ڈی پی او ہری پور کا خانپور کشتی حادثہ کا دورہ کشتی مالک و ملاح کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار

ہری پور(بیورو چیف)ڈی پی او ہری پور کا خانپور کشتی حادثہ کا دورہ۔ کشتی مالک و ملاح کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا۔ تھانہ خانپور کی حدود خانپور جھیل پر کشتی حادثہ کا واقع رونما ہوا۔ جس میں صادق آباد راولپنڈی مسلم انٹرنیشنل پبلک سکول کے سیر وتفریح کے لئے آئے گئے سکول 08 ٹیچرز اور 31سٹوڈنٹ سوار تھے۔ پانی میں ڈوب گئے جنکو بروقت مقامی پولیس نے ریسکیو 1122 اور مقامی لوگوں کی مدد سے پانی سے نکالا ۔ 1 ٹیچر اور 1 سٹوڈنٹ کو نیم بہوشی کی حالت میں ہسپتال لے کر گئے جو کہ راستے میں سکول ٹیچر مسماۃ (ص) دختر مشتاق حسین جاں بحق ہوئی۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او ہری پور لیفٹینٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب احمد عباسی موقع پر پہنچ گئے جہاں پر انہوں نے متاثرہ ٹیچرز، سٹوڈنٹ اور سکول مالک سے ملاقات کی اور حادثہ کے بارے میں معلومات حاصل کی۔

ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز کی ہدایات کی روشنی میں اپنی نگرانی میں متاثرہ ٹیچرز اور سٹوڈنٹ کو بحفاظت گھروں، حادثہ میں جاں بحق ہونے والی ٹیچرز کی نعش کو بذریعہ ایمبولینس ان کے آبائی گاؤں روانہ کروایا۔ ڈی ایس پی سرکل خانپور جمیل الرحمن اور ایس ایچ او تھانہ خانپور کیڈٹ چن زیب تنولی کو حادثہ کے متعلق حقائق کی جانچ پڑتال کرکے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کی بھی ہدایت کی۔

جس پر تھانہ خانپور پولیس نے مدعی فیصل محمود کی رپورٹ پر اورلوڈنگ، غفلت و لاپرواہی اور موبائل فون کے استعمال پر کشتی بے قابو ہوکر الٹ جانے پر کشتی مالک و ملاح کلیم اللہ ولد عبدالصفور سکنہ درہ خانپور کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا۔ بعد ازاں ڈی پی او ہری پور نے حادثہ میں جاں بحق ہونے والے ٹیچرز کے لواحقین سے ہسپتال میں ملاقات کے دوران تعزیت بھی کی۔ مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں