116

گلیات میں برفانی طوفان کے باعث تمام داخلی و خارجی راستے بندکر دیےگئے

گلیات میں برفانی طوفان کے باعث تمام داخلی و خارجی راستے بندکر دیےگئے

گلیات میں برفانی طوفان کے باعث تمام داخلی و خارجی راستے بندکر دیےگئے

فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر

گلیات میں برفانی طوفان کے باعث تمام داخلی و خارجی راستے بند کر دیےگئے ہیں اور سیاحوں کو نتھیاگلی سمیت گلیات نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

 گلیات سے مری جاتے ہوئے پھنس جانے والے درجنوں سیاحوں کو قریبی ہوٹلوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق گلیات میں 6 فٹ تک برف پڑچکی ہے، ہوٹل مالکان کو سڑکیں کھلنے تک سیاحوں کو آؤٹ نہ کرنےکی ہدایت کی گئی ہے، سیاحوں کو نتھیاگلی سمیت گلیات نہ جانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے، انتظامیہ کے مطابق گلیات میں 20 سے 25 ہزار گاڑیں داخل ہو چکی ہیں۔

ڈپٹی کمشنرکا دعویٰ ہےکہ گلیات میں کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

 معاون خصوصی اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کے مطابق گلیات میں 6 فٹ تک برف پڑ چکی ہے،گلیات میں برفانی طوفان کے باعث آمد و رفت مکمل بند ہے، معاون خصوصی اطلاعات نےکہا کہ درجنوں گاڑیوں کو ریسکیو کردیا گیا ہے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں