136

سال نو کا تحفہ، حکومت نے ایل پی جی سستی کردی

سال نو کا تحفہ، حکومت نے ایل پی جی سستی کردی

سال نو کا تحفہ، حکومت نے ایل پی جی سستی کردی

ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2320 روپے 81 پیسے مقرر کی گئی ہے، اوگرا— فوٹو:فائل
ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2320 روپے 81 پیسے مقرر کی گئی ہے، اوگرا— فوٹو:فائل

ملک میں مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی)  کا گھریلو سلنڈر سستا کردیا گیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں69.63 روپے کمی کی گئی ہے۔

اوگرا نے بتایا کہ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2320 روپے 81 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 90 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی کلو نئی قیمت 196روپے67 پیسے ہوگی۔

اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے اور نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری 2022 سے ہوگا۔

https://youtu.be/b10cRMslXzM

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں