کابل میں داعش کا حملہ، بدری 313 فورس کے سربراہ بھی جاں بحق 146

کابل میں داعش کا حملہ، بدری 313 فورس کے سربراہ بھی جاں بحق

کابل میں داعش کا حملہ، بدری 313 فورس کے سربراہ بھی جاں بحق

کابل میں داعش کا حملہ، بدری 313 فورس کے سربراہ بھی جاں بحق

مولوی حمداللہ رحمانی 15 اگست کو پہلے طالبان رہنما تھے جو اشرف غنی کے فرار کے بعد صدارتی محل میں داخل ہوئے تھے— فوٹو:فائل
مولوی حمداللہ رحمانی 15 اگست کو پہلے طالبان رہنما تھے جو اشرف غنی کے فرار کے بعد صدارتی محل میں داخل ہوئے تھے— فوٹو:فائل

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں عالمی دہشت گرد تنظیم داعش خراسان کے حملے میں طالبان کی بدری 313 فورس کے سربراہ مولوی حمداللہ رحمانی جاں بحق ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق دارالحکومت کابل کے سردار محمد خان داؤد ملٹری اسپتال میں داعش کے جنگجوؤں نے حملہ کیا۔  اس دورام ملٹری اسپتال کے قریب دھماکے بھی ہوئے جس  کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہوئے۔

کابل میں یکے بعد دیگرے دو دھماکوں میں 19 افراد ہلاک ہوگئے
کابل میں یکے بعد دیگرے دو دھماکوں میں 19 افراد ہلاک ہوگئے

طالبان کے ترجمان اورنائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے بھی بیان میں ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

غیرملکی رپورٹس کے مطابق داعش کے حملے میں بدری 313 فورس کے سربراہ مولوی حمداللہ رحمانی بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔

مولوی حمداللہ رحمانی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق سرکاری حکام نے بھی کی ہے۔ 

رپورٹس کے مطابق مولوی حمداللہ رحمانی کابل میں بدری فورس 313 کے سربراہ تھے اور 15 اگست کو وہ پہلے طالبان رہنما تھے جو اشرف غنی کے فرار کے بعد صدارتی محل میں داخل ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں