ضلع ڈیرہ غازیخان کے تمام نو دیہی مراکز صحت کو کورونا ویکسی نیشن سنٹرز میں تبدیل کرد یاگیا سی ای او ہیلتھ ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر سخاوت علی 143

ضلع ڈیرہ غازیخان کے تمام نو دیہی مراکز صحت کو کورونا ویکسی نیشن سنٹرز میں تبدیل کرد یاگیا سی ای او ہیلتھ ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر سخاوت علی

ضلع ڈیرہ غازیخان کے تمام نو دیہی مراکز صحت کو کورونا ویکسی نیشن سنٹرز میں تبدیل کرد یاگیا سی ای او ہیلتھ ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر سخاوت علی

ڈیرہ غازیخان(بیوروچیف ) ضلع ڈیرہ غازیخان کے تمام نو دیہی مراکز صحت کو کورونا ویکسی نیشن سنٹرز میں تبدیل کرد یاگیا اور روزانہ کی بنیاد پر ویکسی نیشن کا ہدف بھی مقرر کر دیا گیاہے. ضلع کے 16ویکسی نیشن سنٹرز کے علاوہ دو موبائل ہیلتھ یونٹ اور حضرت سخی سرور ؒ کے دربار پر قائم کاونٹر بھی ویکسی نیشن کے فرائض انجام دے گا. قومی شناختی کارڈ رکھنے والے تمام افراد کورونا ویکسی نیشن کیلئے اہل قرار دیئے گئے ہیں.

یہ بات سی ای او ہیلتھ ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر سخاوت علی نے یہاں بتائی. انہوں نے کہا کہ معمول کی زندگی واپس لانے کیلئے کورونا ویکسی نیشن ہی واحد حل ہے اور محکمہ کے پاس وافر مقدارمیں حفاظتی ویکسین موجود ہے. ویکسی نیشن محفوظ عمل ہے. شہری اپنی اور دوسروں کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے بروقت ویکسی نیشن یقینی بنائیں. ڈاکٹر سخاوت علی نے بتایاکہ رورل ہیلتھ سنٹرز کے عملہ کی ضروری تربیت کے ساتھ وافر مقدار میں ویکسین فراہم کر دی گئی ہے. آر ایچ سیز میں علاج معالجہ کے معاملات بھی معمول کے مطابق انجام دیئے جار ہے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں