طارق محمود نے بطور مینجر چارج سنبھالا بینک کابگڑا اور بکھرا نظام درست ہوگیا ہے، کسٹمرز 162

طارق محمود نے بطور مینجر چارج سنبھالا بینک کابگڑا اور بکھرا نظام درست ہوگیا ہے، کسٹمرز

طارق محمود نے بطور مینجر چارج سنبھالا بینک کابگڑا اور بکھرا نظام درست ہوگیا ہے، کسٹمرز

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیورو چیف)چند برس قبل نیشنل بینک کوٹ رادھا کشن میں سٹاف کسٹمرز سے روئیہ بہت تُرش اور غیر مناسب رہا کرتا تھا اور شکایات کا دفترکھلا رہتا تھا اکائونٹس ہولڈرز سٹاف کے روئیے سے تنگ آکر دیگر بینکوں کا رُخ کررہے تھے جب سے جناب طارق محمود نے بطور مینجر چارج سنبھالا بینک کابگڑا اور بکھرا نظام درست ہوگیا ہے بینک مینجر جناب طارق محمود نے بینک کے شب و روز نہ صرف سیدھے کر دئیے ہیں

بلکہ اس کی تزین و آرائش کے لئے دلچسپی لی ۔ آج کل بینک کے اندر داخل ہوتے ہی ایسا لگتا ہے کہ جیسے اس بینک کا سر براہ اعلیٰ تعلیم یافتہ اور سلیقہ شعار ہے اور نظم و ضبط کا عادی ہے اور سٹاف کو بھی پابند بنا رہا ہے ۔ گذشتہ روز راقم کو بینک وزٹ کرنے کا موقع ملا جناب مینجر طارق محمود کی کا کردگی دیکھ کر دل باغ باغ ہوگیا

چونکہ راقم چند برس قبل بھی اس ادارے کا وزٹ کر چکا تھا ۔ بد نظمی اور سٹاف کے غیر مناسب روئیے نے راقم کو پریشان کر دیا تھا بہت سے اکا ئونٹ ہولڈرز بھی بد ظن نظر آرہے تھے ۔ امید واثق ہے کہ اعلیٰ انتظامیہ بینک مینجر جناب طارق محمود کی کارکردگی کو سراہیں گے اور ان کی حوصلہ افزائی کرے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں