153

وزیر اعظم عمران خان نے ٹیکس فری بجٹ پیش کرکے قوم کے دل جیت لئے ہیں،حکومت معاشی ترقی کے لئے کوشاں ہے

وزیر اعظم عمران خان نے ٹیکس فری بجٹ پیش کرکے قوم کے دل جیت لئے ہیں،حکومت معاشی ترقی کے لئے کوشاں ہے

قصور(مقصود انجم کمبوہ سے)پاکستان تحریک انصاف کی ڈپٹی جنرل سیکرٹری خواتین ونگ سینٹرل پنجاب لبنیٰ تبسم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ٹیکس فری بجٹ پیش کرکے قوم کے دل جیت لئے ہیں،حکومت معاشی ترقی کے لئے کوشاں ہے، معاشی ترقی سے ہی ملک سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا،

حکومت ملک میں کاروباری آسانیوں کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے کام کر ہی ہے اور وہ دن دور نہیں جب پا کستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہو گا،پا کستان تحریک انصاف کا مقصد ملک پا کستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر نا ہے،ان خیالات کا اظہارانہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے ٹیکس فری بجٹ پیش کرنے کے موقع پر کیا۔ لبنیٰ تبسم ایڈووکیٹ نے کہا ہے

کہ ملک میں مشکل حالات سے نمٹنے کیلئے سب کو اپنا اپنا کردار ادا کر نا ہو گا،موجودہ حکومت مسائل کے خا تمہ کیلئے جنگی بنیادو ں پرکام کررہی ہے، تحریک انصاف کی حکومت کی پالیسیوں کا مرکز و محور عام آدمی ہے،حکومت کو عام آدمی کے مسائل کا احساس ہے،

ماضی میں عام آدمی کو بری طرح نظر انداز کیا گیا، موجودہ حکومت عام آدمی کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی کامیا ب حکمت عملی کے باعث ملک تر قی کے را ستے پر گامز ن ہو ا جس پر اپوز یشن پر یشان ہے،کر پشن کرنے والا کر پٹ ما فیا آ ج اپنی مظلو میت کا ڈرامہ ر چا رہاہے، ملک کے حالا ت کچھ بھی ہو ں ملک اور قوم کو لو ٹنے والو ں کو کسی صور ت معا ف نہیں کیاجا سکتا ہے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں