پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122کے مطابق پل رانگو بس الٹ گئ
خانیوال (سعید احمد بھٹى ڈسٹرکٹ رپورٹر) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122کے مطابق پل رانگو بس الٹ گئ۔ ریسکیو 1122 کی جانب سے امدادی کارروائیاں تاحال جاری۔ اور مزید پل رانگو پر بس الٹنے کا واقعہ میں خانیوال ریسکیو 1122 کا امدادی آپریشن ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر اعجاز انجم نے ریسکیو آپریشن کی نگرانی میں مکمل کیا گیا اور حادثہ میں 6 افراد جاں
بحق 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ خانیوال ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر ڈی ایچ کیو ، ٹی ایچ کیو ہسپتال کبیروالا میں ڈاکٹروں کو فوری ڈیوٹی پر طلب کرلیا گیا اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس کو ہدایت کی کہ کچھ زیادہ سیریس مریض نشتر ہسپتال بھی ریفر کئے گئے۔