دیرینہ دشمنی کا خاتمہ ساہنگ میں قتل کے فریقین میں راضی نامہ طے 304

دیرینہ دشمنی کا خاتمہ ساہنگ میں قتل کے فریقین میں راضی نامہ طے

دیرینہ دشمنی کا خاتمہ ساہنگ میں قتل کے فریقین میں راضی نامہ طے

دولتالہ(نامہ نگار ) دیرینہ دشمنی کا خاتمہ ساہنگ میں قتل کے فریقین میں راضی نامہ طے پا گیا متنازع قطعہ اراضی کو فریقین کی باہمی رضا مندی سے قبرستان کے لیے وقف کر دیا گیا راضی نامے میں سائیں مرچو سرکار حاجی یاسر رشید گجر ،چوہدری یوسف ،چوہدری طاہر اور حاجی چوہدری عثمان گجر،نے اہم کردار ادا کیا دیگر معززین علاقہ میں راجہ عامر سعید ،راجہ اقبال ،طلعت کیانی ،چوہدری عامر شہزاد اور محمود کیانی نے راضی نامے میں جرگے کی معاونت کی تفصیلات کے مطابق تقریبا2سال قبل ساہنگ اڈہ پر زمین کے تنازع پر محمد وسیم ولد راجہ مبین ساکن ساہنگ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا جس کے باعث دو فریقین ایک دوسرے کے جانی دشمن بن گئے

اور علاقہ عوام شدید خوف و ہراس میں مبتلا تھے تا ہم معززین علاقہ سائیں مرچو سرکار حاجی یاسر رشید گجر ،چوہدری یوسف ،چوہدری طاہر اور حاجی چوہدری عثمان گجرکی جانب سے صلح کی کاوشیںبالا آخر رنگ لے آئیں اور گزشتہ روز ساہنگ میں ایک بڑے جرگے میں مقتول محمد وسیم کے ورثا نے ملزم فریق حاجی طارق ،ذیشان کیانی اور علی کیانی کو فی سبیل اللہ معاف کر دیا جرگہ میں سابق امیدوار برائے ایم این اے چوہدری محمد عظیم ،پیر سید اکرار شاہ بھنگالی شریف ، ایم پی اے چوہدری ساجد محمود کے برادر اصغر چوہدری زاہد محمود،مسلم لیگی رہنما قاضی عبدالوقار کاظمی ،پی ٹی آئی کے رہنما راجہ سہیل کیانی

،ہارون کیانی ،چوہدری محمد حسن ،راجہ حفیظ ،چوہدری اخلاق خاکی ،چوہدری شیراز صابر راجہ عدیل سمیت بڑی تعداد میں معززین علاقہ نے شرکت کی اور مقتول کے ورثاءکو اس نیک عمل پر خراج تحسین پیش کیا بعد ازا جرگہ کے تمام افراد مقتول محمد وسیم کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی فریقین کے درمیان جس قطعہ اراضی کا تنازعہ چل رہا تھا اس جگہ کو قبرستان کے لیے وقف کر دیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں