190

الخدمت فاونڈیشن کے زیر اہتمام ضلع مہمند میں سیلاب متاثرین کے امداد کیلئے چندہ مہم کا اغاز

الخدمت فاونڈیشن کے زیر اہتمام ضلع مہمند میں سیلاب متاثرین کے امداد کیلئے چندہ مہم کا اغاز

ضلع مہمند۔الخدمت فاونڈیشن کے زیر اہتمام ضلع مہمند میں سیلاب متاثرین کے امداد کیلئے چندہ مہم کا اغاز۔نگرانی جماعت اسلامی ضلع مہمند کے امیر محمد سعید کررہے ہیں۔تمام بازاروں اور سرکاری دفاتر میں مہم جاری ہے۔مشکل وقت میں سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں۔محمد سعید۔
ضلع مہمند میں الخدمت فاونڈیشن کی جانب سے سیلاب متاثرین کے امداد کیلئے چندہ مہم شروع کیا گیا ہے

جس میں اہم تجارتی مرکز میاں منڈی بازار ۔چندہ بازار اور غلنئ بازار کے علاوہ ہیڈ کوارٹر کے سرکاری دفتروں میں الخدمت اور جماعت اسلامی کے اہلکار چندہ اکٹھا کررہے ہیں۔جس کی نگرانی مہمند ضلع میں جماعت اسلامی کے امیر محمد سعید کررہے ہیں ۔محمد سعید کا کہنا تھا کہ چندہ مہم ضلع مہمند میں تمام بازاروں میں جاری ہے

اور جگہ جگہ امدادی کیمپ بھی لگائے گئے ہیں اور متاثرہ مقامات اور کیمپوں میں بھی الخدمت فاونڈیسن نے اپنے کیمپ قائم کئے ہیں جس میں متاثرین کیلئے ضرورت کے سامان موجود ہیں۔اور تمام ملک میں مہم جاری رہیگا۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ سیلاب سے لوگوں کو شدید نقصان پہنچا ہے

اور امداد کے منتظر ہیں اسلئے انکے ساتھ دل کھول کر امداد کی جائے اور آپ لوگوں کا دیا ہوا امداد پہنچانا الخدمت کی زمہ داری ہے۔کیونکہ الخدمت فاونڈیشن نے ہر مشکل وقت میں متاثرین کی مدد کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں