389

ایبٹ آباد ٹریفک پولیس کے اہلکاروں اور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے والنٹئرز طلبہ و طلبات کے ہمراہ گلیات میں مختلف مقامات پر کمپس کا انعقاد

ایبٹ آباد ٹریفک پولیس کے اہلکاروں اور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے والنٹئرز طلبہ و طلبات کے ہمراہ گلیات میں مختلف مقامات پر کمپس کا انعقاد

ایبٹ آباد (ثاقب عباسی )ٹریفک پولیس کے اہلکاروں اور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے والنٹئرز طلبہ و طلبات کے ہمراہ گلیات میں مختلف مقامات پر کمپس لگائے گئے جہاں دور دراز سے آئے سیاحوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فرائم کرنے اور انکی مدد و امداد کا سلسلہ جاری ہے اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان نے ٹریفک پولیس اہلکاروں اور یونیورسٹی کے والنٹئرز کی حوصلہ افزائی کے لیے گلیات میں کمپس کا دورہ کیا

اور وہاں موجود سیاحوں کو والنٹئرز کے ساتھ مل کر چائے بھی دی۔ ایس ایس پی ٹریفک کی جانب یونیورسٹی انتظامیہ اور والنٹئرز سٹوڈنٹ کا شکریہ ادا کیا

کہ انہوں نے اتنے بہترین طریقے سے ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر سیاحوں کو سہولیات فرہائم کیں۔آخر میں یونیورسٹی کے والنٹئرز کو ٹریفک پولیس کی جانب سے گفٹس بھی دیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں