فیس بک نے میسنجر کڈز میں ’سلیپ موڈ‘ متعارف کروا دیا 218

فیس بک نے میسنجر کڈز میں ’سلیپ موڈ‘ متعارف کروا دیا

فیس بک نے میسنجر کڈز میں ’سلیپ موڈ‘ متعارف کروا دیا

فیس بک کمپنی نے والدین کی شکایات پر غور کرتے ہوئے میسنجر کڈز ایپ میں نیا ’سلیپ موڈ‘ فیچر متعارف کروا دیا۔

’سلیپ موڈ‘ فیچر کی مدد سے والدین میسنجر کڈز استعمال کرنے کے دورانیے کا تعین کر سکتے ہیں جس کا کنٹرول صرف والدین کے پاس ہوگا ۔

سلیپ موڈ کے ذریعے والدین ہر روز مختلف اوقات پر بچوں کے لیے میسنجر کڈز پر پرائیویسی لگا سکتے ہیں یا پھر ان کے شیڈول کے حساب سے اوقات سیٹ کرسکتے ہیں مثال کے طور پر اگر بچہ اسکول جاتا ہو تو رات 9 بجے تک کا وقت درج کیا جاسکتا ہے

اس طرح یہ فیچر رات 9 بجے سے 4 منٹ پہلے ایپ میں ایک نو ٹیفکیشن دے گا جس میں آگاہ کیا جائے گا کہ اب سلیپ موڈ آن چکا ہے اور ایپ استعمال کرنے کے لیے والدین سے رجوع کریں۔

اس کے ساتھ ہی جب سلیپ موڈ ٹائم ختم ہوگا تو یہ ’ویک اپ ایموجی‘ (Wake up emoji) نوٹیفکیشن بھی فراہم کرے گا۔

یہ فیچر بچوں کی میسنجر ایپ میں شامل ہے لیکن اس کا کنٹرول والدین کے فیس بک اکاؤنٹ میں ہوگا۔

کمپنی نے اپنی بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ والدین کی طرف سے اکثر یہی شکایت موصول ہوتی تھی کہ بچے ہر وقت میسنجر پر چیٹ میں مصروف رہتے ہیں جس سے ان کی

نیند، اسکول کے اوقات کار اور دیگر سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں، جس کے بعد فیس بک کمپنی نے ان شکایات کو دور کرنے کا فیصلہ کیا‘۔

واضح رہے کہ فیس بک کمپنی نے بچوں کے لیے میسنجر کڈز ایپ گزشتہ برس متعارف کروائی تھی۔

میسنجر کڈز ایپ کے اکاؤنٹس والدین کے فیس بک اکاؤنٹ سے لنک ہوتے ہیں جس کے ذریعے نگرانی کرنا آسان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں