9

آرمی چیف قوم کو ایک رہنما کے طورپر لیڈ کررہے ہیں، کیپٹن عاصم

آرمی چیف قوم کو ایک رہنما کے طورپر لیڈ کررہے ہیں، کیپٹن عاصم

اسلام آباد(بیورورپورٹ) سٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، ڈالر کو قابو کرلیا گیا ہے،اشیائے خوردو نوش کی قیمتیں آہستہ آہستہ کم ہو رہی ہیں جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی دن بدن بحال ہو رہی ہیں، یہ ایسے کارنامے اور ایسے اقدامات ہیں جن کے لیے پاکستانی قوم اپنے محسن چیف آف آرمی سٹاف جنرل حافظ سید عاصم منیر کو کبھی فراموش نہیں کرپائے گی، ان خیالات کا اظہار معروف پاکستانی شخصیت اور اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن(ر) عاصم ملک نے اپنے ایک بیان میں کیا،

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم سمجھتی ہے کہ آرمی چیف جنرل حافظ سید عاصم منیر نے دو چند ماہ کے مختصر عرصے میں قوم کے لیے جو کارہائے نمایاں انجام دیے ہیں ان کی بدولت نہ صرف پاکستان بحرانی کیفیت سے باہر نکل آیا ہے بلکہ خوشحالی اور بہتری کی راہ پر بھی چل پڑا ہے، آرمی چیف نے پچھلے کئی ماہ سے ایک لیڈر کی حیثیت سے قوم کو لیڈ کیا ہے اور معاشی اقدامات کو اپنے ہاتھ میں لے کر انہیں درست کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں، ایسے اقدامات اور ایسے کارہائے

نمایاں ایک محب وطن پاکستانی اور مخلص لیڈر کے سوا کوئی نہیں کرسکتا، کیپٹن(ر) عاصم ملک نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل حافظ سید عاصم منیر کی یہ عظیم خدمات صدیوں تک یاد رکھی جائیں گی اور جب بھی پاکستان کی معاشی و دفاعی تاریخ لکھی جائے گی تو جنرل حافظ سید عاصم منیر کا نام سرفہرست اور نمایاں طور پر درج ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں