شیخوپورہ، المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی اور سماجی تنظیم بیداری کے اشتراک سے ای لائبریری میں آگاہی سیمینار کا انعقاد 28

شیخوپورہ، المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی اور سماجی تنظیم بیداری کے اشتراک سے ای لائبریری میں آگاہی سیمینار کا انعقاد

شیخوپورہ، المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی اور سماجی تنظیم بیداری کے اشتراک سے ای لائبریری میں آگاہی سیمینار کا انعقاد

شیخوپورہ(بیوروچیف/ شیخ محمد طیب سے)ضلع شیخوپورہ میں سماجی تنظیم بیداری کے “ہم رہنما پروجیکٹ ” کے تحت اور شاہ حسین ریجنل نیٹ ورک کی ممبر تنظیم المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے اشتراک سےای-لائبریری میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ نقابت کے فرائض عرفان صفدر دھوتھڑ نے نبھائے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی ماجد سلہری نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اس سیمینار کا عنوان “خواتین کی انتخابات میں شمولیت میں حائل رکاوٹیں” تھا۔

سیمینار میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عمران ظفر، ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسرشیخوپورہ علی حسنین اعوان ، رائے فیض کھرل سوشل ویلفیئر آفیسر، امیدوار برائے ڈسٹرکٹ بار صدر شیخوپورہ سجاد باقر ڈوگر ایڈووکیٹ، صدر پنجاب ورلڈ یونین آف جرنلسٹس و چیف ایڈیٹر روزنامہ” میڈیا کی آواز” حامد قاضی ،صدر مسلم لیگ (ن ) ویمین ونگ شیخوپورہ بینش قمر ڈار، چیف ایگزیکٹو روزنامہ “میڈیا کی آواز” طاہر گوندل، ڈپٹی ایڈیٹر روزنامہ “میڈیا کی آواز” ڈاکٹر ایم ایچ بابر، عامر خان صدر پنجاب پریس کلب شیخوپورہ کے علاوہ سیاسی و سماجی،علمی شخصیات نے شرکت کی۔اس نشست کا مقصد ان عوامل کا تعین کرنا تھا

جو خواتین کی سیاست میں بطور امیدوار اور ووٹر حصہ لینے میں حائل ہوتے ہیں۔ڈسٹرکٹ بار کے امیدوار برائے صدر سجاد باقر ڈوگر کا کہنا تھا کہ خواتین کا معاشرے میں اہم کردار ہے الیکشن میں خواتین کی شمولیت سے جمہوری عمل بہترین طریقے سے پروان چڑھے گا صدر پنجاب والڈ یونین آف جرنلسٹس حامد قاضی کا کہنا تھا کہ خواتین کو نہ صرف مخصوص نشستوں پر بلکہ جنرل نشستوں پر بھی الیکشن میں حصہ لینا چاہیے خواتین کے بغیر کبھی کوئی معاشرے ترقی نہیں کر سکتا۔صدر مسلم لیگ ن شعبہ خواتین بینش قمر ڈار کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت میں خواتین کو بہت عزت و مقام حاصل ہے۔

انتخابی عمل میں خواتین کو اپنا بھر پور کردار ادا کرنا چاہیے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عمران ظفرکا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن، نادرا اور سیاسی جماعتیں مل کر ایسے عوامل کا تعین کریں اور اس کے بعد ایک حکمت عملی بنائیں جس سے خواتین کو ایک محفوظ ماحول مل سکے جس میں وہ اپنے سیاسی و سماجی حقوق استعمال کرتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔تقریب کے اختتام پر ماجد سلہری اور عرفان صفدر دھوتھڑ نے مشترکہ اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں جمہوری عمل کو مضبوط کرنا ہے

اور اس کے لیے لازمی ہے کہ ہم انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں اور اس جمہوری عمل کا حصہ بنیں آخر میں المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی انتظامیہ ثمرہ عارف ، شاہد مسعود ،مس سعدیہ ، سید صابر شاہ اور بیداری کی جانب سے مہمانوں کی تشریف آوری پر ان کا شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں