سندھ سے پارٹی رہنماں کے وفد کی چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے ملاقات 202

سندھ سے پارٹی رہنماں کے وفد کی چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے ملاقات

سندھ سے پارٹی رہنماں کے وفد کی چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے ملاقات

رپورٹ(نوید اقبال ملک)سندھ سے پارٹی رہنماں کے وفد کی چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے ملاقات تنظیمی معاملات اور عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی بریفنگ
پیپلز پارٹی نے سندھ میں بدترین آمریت قائم کررکھی ہے،صوبے میں سیاسی مخالفین پر عرصہ حیات تنگ ہے، تحریک انصاف کے کارکنان اور وابستگان کو بطورِ خاص نشانہ بنایا جارہا ہے، بریفنگ
بیوروکریسی سندھ میں عوام کی بجائے زرداری خاندان اور انکے حواریوں کی خدمت گزار بن چکی ہے، سندھ میں گندم کی بہترین پیداوار ملی ہے، تاہم کسانوں کو خوار کیا جا رہا ہے اور باردانہ تک کیلئے پیسے بٹورے جا رہے ہیں، سندھ کے عوام پاکستان تحریک انصاف سے امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہیں،سندھ میں پیپلز پارٹی کے آمرانہ طرز حکومت کی شدید مذمت کرتے ہیں، سیف اللہ خان نیازی
پیپلز پارٹی سندھ میں جمہوری اقدار و روایات پامال کررہی ہے، اپنی چوری بچانے کیلئے ریاستی اداروں پر بدترین حملے کئے جارہے ہیں، ان کی جائیدادیں اور اکانٹس سات براعظموں میں پھیلے ہوئے ہیں اور سندھ کے عوام غربت کی دلدل میں سسک رہے ہیں، سیف اللہ خان نیازی
پیپلز پارٹی کے چیئرمین سے لیکر وزیراعلی سندھ، سپیکر اور صوبائی وزرا تک ہر کلیدی شخص نیب کو مطلوب ہے،کروڑوں سندھی عوام کے حقوق سلب کرکے کرپشن اور لوٹ مار کے ریکارڈ بنائے گئے، سندھ کی سرزمین قدرتی و انسانی وسائل سے مالا مال ہے جنہیں نہایت بے دردی سے لوٹا گیا،سندھ کے عوام کی لوٹی گئی دولت ہضم نہیں کرنے دیں گے، سیف اللہ خان نیازی
کسی سیاسی بلیک میلنگ سے مرعوب ہوں گے نہ ہی احتساب سے بھاگنے دیں گے، کارکنان تیاری کریں سندھ میں زرداریوں کیخلاف فیصلہ کن سیاسی اقدام کا وقت آن پہنچا ہے، سیاست کا لبادہ اوڑھے بے رحم اور ظالم لٹیروں کے چنگل سے سندھ کو آزاد کروائیں گے، سیف اللہ خان نیازی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں