73

ایپل، سام سنگ کے خراب موبائل مارکیٹ میں

موبائل فون بنانے والی دو بڑی کمپنیاں ایپل اور سام سنگ نے صارفین کو متنبہ کیا ہے کہ ان کے چند فونز میں خرابیاں ہیں۔

ایپل نے صارفین سے کہا ہے کہ کچھ آئی فون فائیو میں سلیپ / ویک اپ بٹن میں خرابی ہے اور صارفین یہ فون سیٹ واپس کر کے نیا سیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب سام سنگ کا کہنا ہے کہ گیلیکسی ایس فائیو کے کچھ سیٹ ایسے ہیں جن میں کیمرا کام نہیں کرتا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ گیلیکسی ایس فائیو کے صارف کا اگر کیمرا کام نہیں کر رہا تو وہ اپنا سیٹ تبدیل کروا لیں۔

سام سنگ کا کہنا ہے کہ بہت کم تعداد میں ایس فائیو ایسے تھے جن کے کیمرے کام نہیں کر رہے تھے اور وہ غلطی سے مارکیٹ میں بیچنے کے لیے بھیج دیے گئے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس غلطی کی نشاندہی ہو گئی ہے اور اقدامات اٹھائے گیے ہیں تاکہ مستقبل میں ایسی غلطی نہ ہو۔

تاہم سام سنگ نے یہ نہیں بتایا کہ کتنے موبائل سیٹس میں یہ مسئلہ ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ فون امریکہ اور دیگر چند ممالک میں بھیجے گئے ہیں۔

ایپل کا کہنا ہے کہ بہت کم تعداد میں آئی فون فائیو سیٹس میں سلیپ / ویک اپ بٹن یا تو کام نہیں کرتے یا پھر کبھی کبھار کام کرتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق جن سیٹس میں یہ بٹن خراب ہیں وہ سیٹ مئی 2013 سے قبل تیار کیے گئے تھے۔

ایپل کمپنی نے صارفین کی سہولت کے لیے انٹرنیٹ پر ایک صفحہ بھی تیار کیا ہے جہاں صارفین اپنے آئی فون فائیو کا سیریل نمبر ڈال کر معلوم کرسکتے ہیں کہ آیا ان کا فون خراب سیٹس میں سے ہے یا نہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں