171

کیا آپ نے فیس بک میسنجر ایپ میں ہونے والی تبدیلی پر غور کیا ؟

کیا آپ نے فیس بک میسنجر ایپ میں ہونے والی تبدیلی پر غور کیا ؟

فیس بک نے اپنی میسنجر ایپ کو نئے ڈیزائن میں تبدیل کردیا ہے جس میں 9 کے بجائے 3 ٹیبز ہیں۔ فوٹو: فائل
سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک نے اپنی میسنجر ایپ کے ڈیزائن کو تبدیل کردیا ہے۔

فیس بک کمپنی نے گزشتہ برس اکتوبر میں اعلان کیا تھا کہ میسنجر ایپ کو ‘ری ڈیزائن’ کیا جارہا ہے تاکہ صارفین کو اُسے استعمال کرنے میں مزید آسانی ہو۔

اور اب گزشتہ روز سے فیس بک میسنجر ایپ کو تمام صارفین کے لیے تبدیل کردیا گیا ہے اور نئے ڈیزائن میں 9 کے بجائے 3 ٹیبز مہیا کیے گئے ہیں۔

ان ٹیبز میں صرف چیٹ، پیوپل اور ڈسکور شامل ہیں جب کہ فیچرز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

فیس بک میسنجر ایپ کی ریڈیزائن فوٹو

ری ڈیزائن میں سب سے اوپر سرچ کا آپشن دیا گیا ہے جس کے بعد اسٹوری فیچر دیا گیا ہے اور پھر چیٹ باکسز نمایاں ہیں۔

فیس بک میسنجر کے نائب صدر اسٹان چوڈنوسکی کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی برسوں میں ہم نے بہت ساری صلاحیتیں حاصل کرلی ہیں لیکن سب اُتنا آسان نہیں ہے، جیسے کہ یہ میسنجر ایپ آغاز میں ہوا کرتی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں