146

کرونا وائرس سے ایک دن میں 78افراد کی ہلاکت تشویشناک

کرونا وائرس سے ایک دن میں 78افراد کی ہلاکت تشویشناک

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور)کرونا وائرس سے ایک دن میں 78افراد کی ہلاکت تشویشناک امر ہے۔ملک بھر میں کرونا کے 707مریضوں کی حالت انتہائی خراب ہے۔ پنجاب میں اب تک سب سے زیادہ 440 افراد اس وباءسے جاں بحق ہوچکے ہیں۔ ایک طرف لوگ کرونا سے مررہے ہیں

تو دوسری طرف مہنگائی، بے روزگاری اور فاقوں نے عوام کو خود کشی پر مجبور کردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خادم حسین قصوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان وسائل سے مالا مال ملک ہے مگر بد قسمتی سے حکمرانوں کے ناعاقبت اندیش منصوبوں کی بدولت مسائلستان بن چکا ہے۔ عوام کی زندگی اجیرن اور معاشی مسائل میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔

المیہ یہ ہے کہ حکمرانوںمیں قبل ا ز وقت احتیاطی اقدامات کرنے کی کوئی صلاحیت نہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ملک کے 154اضلاع میں سے 61اضلاع ٹڈی دل کے نشانہ پر ہیں جبکہ آنے والے دنوںمیں ان میں اضافے کا خدشہ بھی ہے ربیع اور خریف کی فصلوں کا مجموعی

نقصان چار ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے۔ حکومت نے صورت حال سے نمٹنے کے لیے اس حوالے سے کچھ نہیں کیا انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ کے نااہل ترین حکمران، تبدیلی کا خوشنما نعرہ لگا کر ملک و قوم پر مسلط ہوچکے ہیں عوام کو ان سے خیر کی کوئی توقع نہیںضرورت اس امر کی ہے

کہ ٹڈ ی دل کے خطرے کا منظم انداز میں تخمینہ لگایا جائے اور سد باب کے لیے فوری جامع منصوبہ بندی تیار کی جائے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک کے مطابق 40لاکھ ٹڈیوں کا ایک جھنڈ 35ہزار افراد کی خوراک تباہ کرسکتا ہے۔ محمد جاوید




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں